+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 02 2025 14:51:17
  • Comments

Cumin | زیرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 500 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 37500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 39000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فلحال انٹرنیشنل مارکیٹ میں چائنہ کی گاہکی سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سال 2025 میں مارچ اپریل میں انڈیا سے 212502 میٹرک ٹن تک زیرہ ایکسپورٹ ہوا ہے جو کہ سال 2024 کے کے اعداد و شمار کے مطابق 40٪ زیادہ ہے انڈیا سے زیرہ کے سب سے بڑے امپورٹرز چائنہ بنگلہ دیش اور یو اے ای ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اپریل مئی میں چائنہ کی اپنی زیرہ کی کراپ آتی ہے جسکی وجہ سے فلحال چائنہ رک سا گیا تھا تاہم جہاں انٹرنیشنل مارکیٹ میں چائنہ کی گاہکی آئی مارکیٹ میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔