+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 28 2025 23:55:39
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا بھی رات کے اوقات میں تیز ہوا ھے اور 221 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ 15 جون کی پیمنٹ پر 223 تک کام ہوے ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔  کراچی میں ایک دو گھروں کے علاؤہ لمبے چوڑے مال نہیں ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے انویسٹرز کے پاس مال ہیں یا دو تین گھر اور ہیں۔ صرف گاہکی کی ضرورت ھے۔  انٹرنیشنل مارکیٹ تھوڑی کم ضرور ہوئی ہے 740 ڈالر فی ٹن جیسے ریٹ بن گئے ہیں لیکن اس کا پڑتا بھی 230/31 کا ھے۔ دوسری جانب بنک میں ڈالر بھی آہستہ آہستہ بڑھ رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اب ڈالر کو 290 روپیہ گن کر ایمپورٹ کرنی چاہیے تاہم ابھی بنک میں ڈالر 283 کا ھے لیکن ڈالر انٹر بنک میں بڑھ جاے گا۔ اس لئے کالا چنا بھی مجموعی طور پر تیز نظر آ رہا ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کافی دنوں سے لوکل مارکیٹ پڑتے سے نیچے ھے۔ جب آپ عید کے بعد آئیں گے تو جون کا پہلا ہفتہ گزر چکا ہو گا۔ اور جون کے پہلے ہفتے میں جو مال آسٹریلیا سے بکنگ ہوگی وہ جولائی میں شپمنٹ ہوں گی۔ اور جولائی شپمنٹ والے مال پاکستان پہنچتے پہنچتے 45 دن سے دو ماہ لگتے ہیں۔ اس لئے ماہرین کا خیال ہے یہاں گیپ بن سکتا ہے اور تیزی کا ماحول بن جائے گا۔