+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 22 2025 13:38:49
  • Comments

Sesame | تل

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 12800/13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق زیادہ تر تل کے ٹریڈرز مال بیچ کر دوسرے آئٹمز میں لگے ہوئے ہیں۔ لوکل تقریباً سارے مال ہی ایکسپورٹ ہو گئے ہیں۔ اکا دکا مال رہتے ہیں۔ فل حال گرمیوں کی وجہ سے لوکل ڈیمانڈ بھی کمزور ہے اور ایکسپورٹ میں بھی ڈیمانڈ کمزور ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی زیادہ سپلائ ہے۔ افریکن ممالک میں کافی سٹاک پڑے ہیں جبکہ گاہکی کمزور ہے۔ انڈیا بھی بازار پچھلے دو ماہ میں 200 ڈالر کمزور ہوا ہے اور 1450 ڈالر سے 1250 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ انڈیا لوکل اوجنھا منڈی میں بھی دو ماہ پہلے 12500 والا بازار 10900 رہ گیا ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بھی فل حال سست ہے۔