+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 19 2025 11:53:05
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 219/220 تک کام ہو کر دوبارہ مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 221/222 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل بھی 50 روپیہ من مارکیٹ تیز ہے اور 9150 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق تاریخوں والے سودوں کی سیٹلمنٹ آ جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے بازار چل نہیں رہا ہے۔ مارکیٹ پچھلے پانچ ہفتوں سے 230 سے 220 کے درمیان ہی گھوم رہی ہے۔ 220 کی طرف بازار جاتا ہے۔ گاہکی آ جاتی ہے اور 230 پر پرافٹ ٹینگ بھی آ جاتی ہے۔ تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ آہستہ آہستہ لوکل میں مال بھی کھائے جا رہے ہیں۔ بکنگ جون جولائی شپمنٹ کے 760 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 233.84 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے اور یہ مال ستمبر میں آئیں گے۔ امپورٹرز بھی لوکل میں ہولڈ کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں کیونکہ ڈالر میں بہتری کا رجحان ہے۔