+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 14 2025 23:32:53
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں 224.5 سے 225 تک سودے ہوے ہیں۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں عید کے فورا بعد ہی تقریباً 8/10 دن میں 190 والا کالا چنا 230 ٹچ کر گیا تھا۔ چونکہ بہت کم عرصے میں اچھی خاصی تیزی آئی جس کی وجہ سے مارکیٹ میں کوریکشن دیکھنے کو ملی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اب مارکیٹ کوریکشن فیز سے نکل رہی ہے اور مارکیٹ ان شاءاللہ اپنا اگلا لیول بناے گی۔ آسٹریلیا کی مارکیٹ مضبوط ہے 790 ڈالر پر۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اب جہاں کالا چنا شوٹ اپ ہو گا ساتھ بکنگ بھی تیز ہونے کے امکانات ہیں۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ آپ کا ڈالر بھی آہستہ آہستہ بڑھ جاے گا۔ ماہرین ڈالر کو بھی 290/95 تک دیکھتے ہیں۔ آج کے ڈالر ریٹ سے 790 والا 245/46 تک پڑتا ہے کراچی آ کر۔ جبکہ ڈالر اگر بڑھتا ہے تو پڑتا 250 سے اوپر نکل جاے گا۔ جن ٹریڈرز نے 228/30 کی رینج میں پرافٹ ٹیکنگ کر لی تھی وہ نیچے سے دوبارہ لینا شروع ہو گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کالا چنا میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ ان ریٹوں میں خریداری کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔ آگے بڑی عید آنے والی ھے وہاں بھی دال کی ڈیمانڈ بھرپور ہوتی ہے۔ پھر اس کے علاؤہ انٹرنیشنل مارکیٹ بھی ھائی ھے۔ اس لئے ماہرین تیزی کا خیال ہی سمجھ رہے ہیں۔