+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 08 2025 16:11:39
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مزید تیز ہوا ہے اور 224/25 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ جیسا کہ آپ کو پتا ہے انڈیا پاکستان جنگ کی حالت میں ہیں اس لئے آسٹریلیا سے سودے منسوخ بھی ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ جبکہ بعض سودے تاخیر کا شکار ہو جائیں گے کیونکہ شپنگ کمپنیاں پاکستان کا مال نہیں اٹھا رہی ہیں۔ کرایوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے 20 ڈالر فی ٹن۔ جبکہ وار انشورنس چارجز الگ لگیں گے یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ انتہائی گرم نظر آ رہی ہے اور تیزی کا رجحان ھے۔