+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 21 2025 10:01:09
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں تقریباً 100 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ھے اور 15600 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو یونائیٹڈ اتحاد ڈھرکی گھوٹکی اور اے کے ٹی سب ایک ہی ریٹ ھے حاضر میں۔ ملوں میں لوڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ کمزور ھے۔ البتہ جن ملوں کی لوڈنگ ھے ان کا ریٹ 15750 سمجھنا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بعض ماہرین کہتے ہیں کہ ملوں کی عدالت جانے والی خبر میں صداقت نہیں ہے۔ اور بعض کہتے ہیں ملوں نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ تاہم آج ان شاءاللہ ہماری کوشش ہو گی کہ خبر کی تصدیق ہو جائے۔ چینی کی صورتحال اس وقت عجیب و غریب ہے۔ کئ علاقوں میں دوکانداروں کے پاس مال ختم ہونے کی اطلاعات بھی مل رہی ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارچ کے سودوں کی 15650/15675 جیسی پوزیشن بن گئ ہے۔