+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 27 2025 21:33:57
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں دوبارہ 25/30 روپیہ تیز ہوئی ہے اور فروری کے سودوں کی 14825/30 جیسی پوزیشن بن گئ ہے۔ مارچ کے سودے 15635 تک ہوے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔ سنٹرل پنجاب میں رمضان شوگر ملز کے 3 مارچ کی پیمنٹ پر 15175 روپیہ کوئنٹل تک کام ہو گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مارچ کے سودوں کی 3 تاریخ کو پیمنٹس ہوں گی کیونکہ ہفتہ اتوار بنکوں میں پیمنٹ کا لین دین نہیں ہوتا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ بارشوں کے اس سپیل کے بعد ریٹیل میں اچھی گاہکی نکلنے کے امکانات ہیں۔