+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 27 2022 12:08:33
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سرخ مرچ ثابت فیصل آباد ہائبرڈ 16000 روپیہ من جیسے حالات ہیں بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ 4 ماہ پیمنٹ پر 18000 کا گاہک ہے۔  جام پور کوالٹی 15000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ بارشی مال 13500/14000 جیسے حالات ہیں۔ لونگی کوالٹی 17000 میں کام ہوا ہے فیصل آباد منڈی میں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گولا مرچ جو لونگی کوالٹی کی طرح ہی ہوتی ہے کراچی کے ایکسپوٹرز نے 25000 میں مال خریدا ہے کراچی سے۔ مجموعی طور پر زبردست قسم کی تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔  دوسری جانب انڈیا کی مارکیٹ بھی گرم ہے۔ انڈیا میں 240 روپیہ کلو سے لے کر 347 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں۔  انڈیا کا ڈالر 80 روپیہ ہے۔ یعنی پاکستان اور انڈیا کا 3 گنا کا فرق ہے۔  انڈیا میں ایکسپورٹ کوالٹی مرچ 4000 ڈالر ہے جو پاکستان آکر 45000 تک پڑتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ان ریٹس میں مرچ کی خریداری کھل کر کرنی چاہیے۔ ان شاءاللہ بہت بڑا سال ہے۔ دوسری جانب جنوبی پنجاب کی مرچ بارشوں کی وجہ سے تباہ ہو گئی ہے۔ سندھ میں ابھی کھیتوں میں پانی کھڑا ہے۔ بظاہر نقصان تو نہیں ہے لیکن 8/10 دن بعد پتہ چلے گا۔ تاہم اگر مزید بارشیں ہوئیں تو سندھ کی صورت حال بھی خراب ہو سکتی ہے۔