+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 17 2024 16:02:02
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو مزید نرم ہوئ ہے اور 192/193 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ والے مالوں کے۔ 5 جون کے سودوں کے 195/196 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کراچی کے مالوں کا ملر گاہک نہیں ہے۔ صرف مندہ تیزی کرنے والے ہی کراچی سے مال خرید رہے ہیں۔ ملرز کو تھل کے مالوں میں وارہ ہے۔ کراچی کے مال سرگودھا یا ملتان منگوائیں تو کرایہ الگ سے پڑتا ہے۔ اس لیے تھل والے ہی ٹریڈرز خرید رہے ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7750 ملتان 7700 فیصل آباد منڈی میں 7600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ مارکیٹ تھوڑی بہت نرم ہو تو مزید مال خریدنا چاہیے۔