+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 20 2022 16:49:30
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 35/40 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 7930/35 تک کام ہوے ہیں مارکیٹ مضبوط نظر آرہی ہے۔ جولائی کے سودے 7965 تک ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج ملرز کی میٹینگ تھی اور تمام ملوں نے سختی سے پول پر عمل کرانے کے متعلق بات چیت کی ہے۔ جنوبی پنجاب کی ملیں 8025/50 سے نیچے چینی فروخت نہیں کریں گیں جبکہ سینٹرل پنجاب کی ملیں 8200 سے کم فروخت نہیں کریں گی۔ یہی وجہ ہے لوکل مارکیٹ میں تیزی کا ماحول بن گیا ہے۔ دوسری جانب آج وزیر خزانہ کا ایک بیان میڈیا پر چلا کہ میرا دل کرتا ہے کہ چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت دے دوں کیونکہ ملوں کے پاس تقریباً سوا کروڑ بوری چینی ملکی ضروریات سے فالتو ہے۔ وزیر خزانہ نے شوگر ایڈوائزری بورڈ کو سمری بھیجنے کیلئے کہا ہے۔ اس وجہ سے بھی مارکیٹ میں گہما گہمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ فل الحال تیز نظر آرہی ہے۔