+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 13 2024 05:19:41
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد ہائبرڈ 17500 تک سودے ہوے ہیں۔ جبکہ 2022 والے مال 14500 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ انتہائی مضبوط اور گرم نظر آرہی ہے۔ گزشتہ روز فیصل آباد منڈی میں زبردست گاہکی دیکھنے میں آئی۔ پاک کموڈیٹیز کی گزشتہ روز کچھ ٹریڈرز سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ سندھ سے شہزادی کوالٹی مرچ تقریباً سبز ہی فروخت ہو رہی ہے۔ سبز مرچ کے ریٹ اتنے زیادہ ہیں کہ کسان کو خشک کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑ رہی ہے۔ دوسری جانب جنوبی پنجاب کی فصل جو جون کے مہینے میں آے گی اس کی کاشت انتہائی کم ماہرین کا کہنا ہے کہ تقریباً 30% کاشت ھے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق فیصل آباد اور سندھ کی منڈیوں میں اسٹاک بھی اتنے زیادہ نہیں ہیں یہی وجہ ہے بھرپور گاہکی کے آتے ساتھ ہی مارکیٹ شوٹ اپ ہونا شروع ہو گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ مرچ کی ڈیمانڈ اگر اسی طرح رہی تو مرچ ثابت کے ریٹ بہت جلد 20000 روپیہ من بن سکتے ہیں۔ سندھ کی کنری منڈی میں اتنی زیادہ آمدن نہیں ہے۔ جبکہ فیصل آباد کہ کولڈ اسٹورز میں بھی لمبے چوڑے اسٹاک نہیں ہیں۔ گزشتہ روز کراچی اور سندھ کی پارٹیوں نے بھی فیصل آباد منڈی سے مال خریدے ہیں۔  ماہرین کے مطابق فل الحال تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔