+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 29 2024 13:19:03
  • Comments

Black Matpe | ماش ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 100 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور کراچی گودام کے مال 12800 جبکہ پورٹ کے مال 12600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ہفتے والے دن گاہکی نکلی تھی مارکیٹ میں 500 روپیہ من تیزی آئ ہے۔ آج گاہکی سست ہے۔ بیچ بھی کھل کر نہیں ہے۔ امید ہے پہلی تاریخوں میں گاہکی نکلے گی۔ فل حال لوکل مارکیٹ پڑتے سے نیچے ہے۔ مارکیٹ میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ بکنگ 1120/30 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ 1120 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 13606 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ لوکل مارکیٹ میں کھل کر بیچ بھی نہیں ہے۔ فیصل آباد منڈی بھی 200 روپیہ من نرم ہوئ ہے اور 13400/13450 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ آج نیچے کام ٹھنڈا ہے۔ پیمنٹوں میں ٹریڈرز مصروف ہیں۔ چمن ماش اکا دکا مال ہیں فیصل آباد منڈی میں۔ 16200/16400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔