+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 19 2024 15:14:13
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔چینی سرگودھا زون بھلوال شوگر ملز 13550 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سلانوالی 13400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ رمضان العریبیہ 13375 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جھنگ 13250 بھون 13275 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں کسان 13450 کشمیر 13400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو 13150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جے ڈی ڈبلیو جنوری کے سودوں کے 13300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ 30 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئ ہے۔ آر وائی کے 13200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ اپر سندھ میں ڈھرکی اے کے ٹی 13025 گھوٹکی 13015 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں بھی 50 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہے اور اومنی گروپ کے 12600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پچھلے 15 دن سے نیچے ریٹیل میں گاہکی بالکل خاموش ہے۔ پنجاب کی بیشتر علاقوں میں دھند زیادہ ہونے کی وجہ سے فل حال کاروباری سرگرمیاں پچھلے دو ہفتوں میں نا ہونے کے برابر رہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پچھلے دو ہفتے میں مارکیٹ روزانہ 25/50 روپیہ کوئنٹل نرم ہو جاتی تھی۔ تاہم مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ تھوڑی بہت نرم ہو تو حاضر میں مال خریدنے چاہیے۔ اب ضروری نہیں ہے کے آپ نیچے سے نیچے آخری ریٹ پر ہی سودا خریدیں اور یہ بھی ضروری نہیں ہے کے آپ سودا لیں اور دو دن میں ہی تیزی بن جائے۔ بعض دفعہ مال ہولڈ کرنے پڑتے ہیں۔ جن ٹریڈرز کے پاس حاضر والے مال پڑے ہیں ہولڈ کرنے چاہیے۔