+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 13 2023 22:37:17
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 15 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور 13010 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ یونائیٹڈ 12985 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوری کے سودوں کی 13685/90 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق چونکہ بہت جلد 1600 روپیہ کوئنٹل کی تیزی دیکھنے میں آئی ہے اس لئے مارکیٹ میں تھوڑی بہت پرافٹ ٹیکنگ دیکھنے میں آئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تھوڑی بہت مزید نیچے آ سکتی ہے تاہم مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے کیونکہ بڑی ملیں کم ریٹ میں سیلنگ نہیں دے رہی ہے۔ پبلک کے ہاتھوں میں جو مال ہیں وہی فروخت ہو رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق مارکیٹ کو دوبارہ چلنے میں ایک دو دن لگ سکتے ہیں۔ 15 دسمبر کے سودوں کی سیٹلمنٹ بھی ھے جمعہ والے دن۔ جب مل سے بھی 18 دسمبر کے سودے بکے ہوے ہیں۔ اس لئے تھوڑی بہت نیچے آ سکتی ہے۔ لیکن جہاں نیچے آ جائے وہاں خریداری کرنی بھی بنتی ہے کیونکہ مجموعی طور پر تیزی کا ماحول ہی نظر آرہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق سینٹرل پنجاب کی ملوں میں گنا کھل کر نہیں آ رہا جبکہ لوئر سندھ میں بھی گنے فراہمی کھل کر نہیں آ رہی ہے۔ 20/22 دسمبر کے بعد کسان گنے کی کٹائی کم کرنا شروع کر دیں گے جیسے ہی کسان کٹائی کم کرے گا وہاں گنے کی قیمتیں بڑھنا شروع ہو جائیں گی۔ کے پی کے میں تو پہلے ہی گنے کے ریٹ تیز ہیں۔ اب سینٹرل پنجاب میں اور خصوصی طور پر لوئر سندھ میں گنے کے ریٹ جلد بڑھنا شروع ہو جائیں گے۔ کیونکہ ان دونوں علاقوں میں گنے کی سپلائی کا مسئلہ ھے۔