+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 07 2022 10:59:58
  • Comments

Black Matpe | ماش ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔  ماش ثابت ایس کیو کراچی 9600 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔  کھل کر کراچی سے سیلنگ نہیں آ رہی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ بنک والے ڈاکیومنٹ نہیں کلئیر کر رہے ہیں۔  ایک آدھ لاٹ کلیئر کرتے ہیں پھر دو دن ٹھہر کے دوسری لاٹ کلیئر کرتے ہیں کیونکہ ڈالر کی قلت نظر آرہی ہے۔ چونکہ ابھی تک آئ ایم ایف سے معائدہ طے نہیں پایا اس لئے بنک تھوڑے تھوڑے ڈالر مہیا کر رہے ہیں۔  ایمپورٹرز کو پورٹ پر 5 دن سے زیادہ مال رکھے تو جرمانہ الگ دینا پڑ رہا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ 20 ڈالر کم ہوئی ہے اور 1080 ڈالر جیسے حالات بن گئے ہیں۔  عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے شپنگ لائنوں کے کرایوں میں بھی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔  جسکی وجہ سے ماش کا ریٹ کم ہوا ہے۔