+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 30 2023 16:32:55
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی میں 2 روپیہ کلو بڑھ گئے ہیں اور 113.5 جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ جبکہ کیش پیمنٹ کے ریٹ 114 روپیہ کلو تک ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق اگست اور ستمبر میں ہزار ہزار کنٹینر کی آمد ہوئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ستمبر میں شائد 500 کنٹینر سے زیادہ کی آمد نہ ہو۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق 325/30 ڈالر میں تقریباً 150/200 کنٹینر کی بکنگ ہوئی تھی۔ اب بکنگ نہیں ہو رہی ہے کیونکہ بکنگ میں ریٹ 345 ڈالر ہو گئے ہیں جو کراچی آکر تقریباً 116 تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپوٹرز سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا اس ریٹ میں خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ بکنگ بھی اونچی ہے اور انٹر بنک سے ڈالر بھی آسانی سے نہیں ملتا۔ اور پھر اگر ڈالر مزید بڑھ جاتا ہے تو پڑتا مزید مہنگا ہو جائے گا۔ اس کے علاؤہ دالوں میں سب سے سستا ییلو پیس ہی ہے۔