Clover Seed | برسیم
Sep 20 2025
Aug 19 2023 11:09:25 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی میں 3000 بوری کی آمدن تھی 10000 سے 12450 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔کنری منڈی میں اچھے مالوں کا بھرپور گاہک ہے۔ فیصل آباد منڈی میں 11500 سے 12000 روپیہ من ریٹ ہے۔ فل حال مال گیلے ہیں۔ اچھے مالوں کا گاہک بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اچھے خشک ہائبرڈ مالوں کی خریداری کرنی چاہیے۔ مارکیٹ میں ریٹ بھی کافی کم ہوئے ہیں 22000 والی مرچی 11000 کے لیول پر آ گئ ہے۔ مجموعی طور پر بہتری کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Aug 17 2023 17:49:59 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں پرانی کولڈ اسٹوریج والی 10000/10500 جبکہ ڈنڈی والی مرچ ثابت 9000 روپیہ من جیسے حالات موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق کنری منڈی میں 2500 بوری کی آمد تھی گیلے مال 11000/11500 جبکہ درمیانی نمی والے مال 12000/12500 تک فروخت ہوے ہیں۔ فل الحال ملا جلا رجحان ہے۔ ابھی انویسٹرز نے خریداری شروع نہیں کی۔ مال جب خشک آنے شروع ہونگے تو انویسٹرز بھی آ جائیں گے کیونکہ یہ ریٹ انتہائی مناسب ریٹ ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بہت زیادہ ھائی ہے۔ .
Aug 17 2023 12:24:57 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ 15800 جبکہ فیصل آباد 15000/15500 روپیہ من ریٹ ہے مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ گولی دھنیا 19000 سے 21000 روپیہ من ریٹ ہے۔ .
Aug 17 2023 12:22:45 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 86500 روپیہ من ریٹ ہے جبکہ فیصل آباد منڈی میں 88500 روپیہ من ریٹ ہے۔ ایرانی زیرہ 15000/2000 روپیہ من اوپر ریٹ ہے جبکہ افغانی زیرہ 2000 روپیہ من کم ریٹ ہے۔ بکنگ فل حال 7225 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے۔ تاہم گاہک خاموش ہے۔ .
Aug 17 2023 12:14:37 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من کی کریکشن آئ ہے اور 18500 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ فل حال مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ انڈیا میں بھی فل حال بازار رکا ہوا ہے 14403 روپیہ کوئنٹل پر انڈین کرنسی میں۔ .
Aug 17 2023 11:29:31 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی میں 2500 بوری کی آمدن تھی 1000 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 8000 سے 12250 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 1000 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 10000 سے 11000 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ جامپور مال 9000 روپیہ من ریٹ ہے فیصل آباد منڈی میں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق خریداری کرنی چاہیے۔ اس بار انٹرنیشنل مارکیٹ پچھلی بار کی نسبت بھی زیادہ گرم نظر آ رہی ہے۔ چائنہ شدید سیلاب کی ذد میں ہے۔ 140 سالا تاریخ کا بدترین سیلاب ہے۔ چائنہ کی فصل سیلاب سے متاثر ہوئ ہے اور چائنہ انڈیا سے مرچی کا خریدار بن گیا ہے۔ انڈیا مارکیٹ پہلے سے ہی کافی اونچی ہے۔ آج گنٹور منڈی میں 40000 بوری کی آمدن تھی۔ تیجا اور سنم کوالٹی 245 روپیہ کلو ہے انڈین کرنسی میں جو ان کی لوکل مارکیٹ میں 2951.80 ڈالر کا لیول بنتا ہے۔ اس کے اوپر اخراجات الگ سے شامل ہوتے ہیں لیبر کا خرچہ گودام کا خرچہ کرایا وغیرہ اور بیچنے والے کا نفع بھی الگ سے شمار ہوتا ہے۔ پاکستان میں اگر ہائبرڈ کا ریٹ 11000 تصور کیا جائے تو ڈالر میں 932.20 ڈالر کا لیول بنتا ہے۔ پچھلی بار کوالٹی کافی ہلکی ہونے کے باعث ایکسپورٹ میں ڈیمانڈ نہیں تھی۔ اور کیری فارورڈ سٹاک بھی کافی تھا۔ اس کے علاوہ 4/5 سال پرانے کچرا کوالٹی مال 3000/5000 والے 12000/15000 میں بک گئے تھے۔ آگے پیچھے سے ایران سے افغانستان سے بھی کچرا کوالٹی مال آ رہے تھے۔ فیصل آباد منڈی میں ریٹ بھی کافی کم ہوئے ہیں تقریباً آدھے رہ گئے ہیں۔ 22000 والی مرچی 11000 ہو گئ ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ .
Aug 16 2023 17:16:32 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں نئ ہائبرڈ 11000/12000 روپیہ من ریٹ ہے۔ فل حال مال گیلے ہیں۔ گاہک نہیں ہے۔ جامپور مال 10000 جبکہ شہزادی کوالٹی 8000 روپیہ من ریٹ ہے۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Aug 16 2023 11:51:27 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ 15800 جبکہ فیصل آباد 15000/15500 روپیہ من ریٹ ہے مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ گولی دھنیا 19000 سے 21000 روپیہ من ریٹ ہے۔ .
Aug 16 2023 11:46:57 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 1000 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 89500 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے کوئٹہ منڈی میں 87500 روپیہ من ریٹ ہے انڈین زیرے کا۔ دوسری جانب انٹر نیشنل مارکیٹ 2695 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئ ہے اور 58800 روپیہ ریٹ بن گیا ہے انڈین کرنسی میں۔ گاہک نہیں ہے مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ بکنگ بھی 7200 ڈالر ہے جو 91520 روپیہ من کا پڑتا ہے کوئٹہ مارکیٹ میں۔ فل حال مارکیٹ کمزور ہی نظر آ رہی ہے۔ نیچے گاہک نہیں ہے۔ .
Aug 16 2023 10:53:00 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 19000 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ چھانگا مانگا 18500 روپیہ من ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پچھلے دس دن میں 4000 روپیہ من کی تیزی آئ ہے۔ فل حال مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott