Sugar | چینی
Sep 12 2025
Jul 30 2022 12:42:43 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 200/300 روپیہ من نرم ہوئ ہے اور 9500/9600 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں جبکہ چھانگا مانگا 9200/9300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ بارشوں کی وجہ سے نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Jul 30 2022 12:00:34 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ لال مرچ ثابت فیصل آباد ہائبرڈ کوالٹی 16000 روپیہ من جیسے حالات ہیں 4 ماہ پیمنٹ پر 18000 کا خریدار ہے لیکن بیچ کم ہے جام پور کوالٹی کولڈ اسٹوریج والی 14500/15000 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب کی فصل بارشوں کی وجہ سے 90% تباہ ہو گئی ہے۔ جبکہ سندھ میں بھی کافی بارشیں ہوئیں ہیں لیکن وہاں فصل کو خاطر خواہ نقصان تو نہیں ہے البتہ فصل کو بیماری لگنے کی شکایت ا رہی ہے۔ جسکا کہ اکثر ہم اپنے تبصروں میں بتاتے رہتے ہیں کہ سندھ میں کاشت ٹوٹل 20/25% ہے۔ .
Jul 28 2022 16:39:05 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ تاہم کوئ بیچ ہی نہیں آ رہی ہے۔ 4 مہینے پیمنٹ پر 18000 کا گاہک ہے بیچ نہیں ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Jul 28 2022 12:47:03 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 9800 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ چھانگا مانگا 9500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ بارشوں کی وجہ سے کام کاج سست ہے۔ .
Jul 28 2022 12:40:41 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 38000 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ ایرانی زیرے کے 40000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ انٹر بینک میں ڈالر تیز ہے جس کی وجہ سےسیلنگ انتہائ کم ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 247/248 روپیہ تک ہو گیا ہے امپورٹ میں۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Jul 28 2022 12:27:19 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی میں مارکیٹ انتہائ گرم ہے ٹکڑا دھنیا 12500/13500 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ گولی دھنیا کے 16500 سے 17000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ سیلنگ نہیں ہے۔ ڈالر میں تیزی کی وجہ سے لوگوں کے جزبات گرم ہیں۔ ڈالر انٹر بینک میں 247/248 روپیہ تک ہو گیا ہے امپورٹ میں۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Jul 28 2022 12:21:14 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں مارکیٹ رکی ہوئ ہے15500/16000 روپیہ من جیسے حالات ہیں جامپور 14500/15000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں بھی بارش ہے اور جامپور میں بھی بارش ہے۔ فل حال بارشوں کی وجہ سے نیچےکام نہیں ہے۔ تاہم سٹاکسٹ کے جزبات گرم ہیں۔ جو بیچ آتی ہے مال لے جاتے ہیں۔ .
Jul 27 2022 16:05:45 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سرخ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 16000 روپیہ من جیسے حالات ہیں 6 ماہ پیمنٹ پر 19000 کا گاہک بن جاتا ہے لیکن سیلنگ نہیں آ رہی ہے۔ جام پور کوالٹی 15000 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج اسٹاکسٹ سندھ کی نئی مرچ کے اکتوبر کے سودوں کے 22000 کے گاہک بنے تھے لیکن سندھ سے کوئی بیچ نہیں آئ ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ .
Jul 27 2022 12:33:44 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ٹکڑا فیصل آباد منڈی میں 11500/12000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ گولی دھنیا 15800 سے 16200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Jul 27 2022 12:28:24 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 100/200 روپیہ من بہتر ہوئ ہے اور چھانگا مانگا 9400/9500 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 9800/9900 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott