Sugar | چینی
Sep 22 2025
Sep 21 2022 11:50:38 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد 8125 بھلوال 8100 پاپولر 8100 فیصل آباد سائیڈ کسان 8240 کمالیہ 8050 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ جنوبی پنجاب میں آر وائی کے 7860 جے ڈی ڈبلیو 7815 اتحاد 7835 یونائیٹڈ 7820 جبکہ اپر سندھ میں اے کے ٹی 7790 گھوٹکی 7790 ڈھرکی 7790 جیسے حالات ہیں۔ زیریں سندھ میں۔ 7828 سے 7850 جیسے حالات ہیں۔ وقتی طور پر مارکیٹ رکی ہوئی ہے لیکن مجموعی طور پر تیزی کے امکانات نظر آرہے ہیں۔ کیونکہ جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد کافی زیادہ مقدار میں مال بیچ چکے ہیں۔ اب نیچے ریٹ میں ماہرین کا خیال ہے کہ ملرز سیلنگ نہیں دے رہے ہیں۔ دوسری جانب ڈیمانڈ بہت اچھی ہے۔ زیادہ تر کویٹہ کے انویسٹرز مال خرید رہے ہیں۔ کیونکہ لوگوں کا خیال ہے جب گورنمنٹ ایکسپورٹ کی اجازت دے گی تو فوراً کویٹہ سے لوڈنگ شروع ہو جاے گی۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ کی نسبت پاکستان میں ریٹ آدھے ہیں اس لیے کویٹہ سے افغانستان کیلئے اسمگلنگ بھی ہورہی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر گنے کی قیمت گورنمنٹ مقرر کرے گی تو ملرز کو اس ریٹ میں چینی وارہ نہیں کھاے گی اور وہ یقیناً ریٹ بڑھا دیں گے۔ اگر گنے کی قیمت دس روپیہ من بڑھ جاے تو ملر کو ڈھائی روپیہ کلو چینی مہنگی پڑتی ہے اور اگر گنے کی قیمت 75 روپیہ من بڑھے تو ملرز کو چینی 18.75 روپیہ کلو مہنگی پڑتی ہے۔ چینی کا ریٹ ہمیشہ گنے کی قیمتوں کے ساتھ چلتا ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کے امکانات ہیں۔ گنے کی فصل کے متعلق شام کے تبصرے میں بات چیت ہو گی .
Sep 21 2022 11:41:16 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا 8050 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ کراچی حاضر لوڈنگ 189 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 192 تک کام ہوے ہیں۔ حاضر لوڈنگ میں مال شارٹ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق گزشتہ تین چار دنوں میں کافی زیادہ آپ ڈاؤن ہوا ہے پہلے مارکیٹ 205 کو ٹچ کر گئی جبکہ بعد میں 184 ہوگئ۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کچھہ کھلاڑیوں نے ستمبر کے سودے سر پہ بیچ دئے تھے ڈیمانڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے حاضر ڈیلیوری شارٹ ہو گئ تھی۔ جب لوگوں نے سر پر بیچنے والوں کو پیمنٹ کرا دی اور ڈیلیوری نہیں ملی تو مارکیٹ یک دم شورٹ اپ ہو گئ۔ جب سودے سیٹلمنٹ ہو گئے تب مارکیٹ نیچے آگئ۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسیئشن کے صدر نے ایک وڈیو بیان جاری کیا کہ مہنگائی بہت زیادہ ہو گئی ہے اور ہم لوگ گورنمنٹ سے بات چیت کر رہے ہیں کہ دالوں کے ایمپورٹرز کو ڈالر جلدی فراہم کئے جائیں تو اس بیان کے بعد مارکیٹ یک دم نیچے آ گئ۔ جب مارکیٹ میں سٹہ بازی بڑے پیمانے پر ہو رہی ہو تو اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق فل الحال مارکیٹ کی صورتحال غیر یقینی ہے۔ دوسری جانب بکنگ بھی دھڑا دھڑ ہو رہی ہے اس لئے احتیاط سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ بکنگ نمبر ون کوالٹی 610 ہے جو کراچی آکر تقریباً 159.5 تک پڑتا ہے۔ نمبر ٹو کوالٹی 144 تک پڑتا ہے۔ اکثر اوقات یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ جب بکنگ میں وارہ بہت اچھا ہو تو تو لوگ ضرورت سے زیادہ مال بک کرا لیتے ہیں۔ اور پھر جب پورٹ پر دھرا دھڑ آمد ہو تو تو کوئی پرسان حال نہیں ہوتا مال پڑتے سے نیچے بکنا شروع ہو جاتے ہیں۔ بعض ایمپورٹرز کے پاس پیمنٹ دس کنٹینر کی ہوتی ہے اور بکنگ 50 کنٹینر کرا لیتے ہیں اور پھر جب پورٹ پر مال لگتے ہیں پیسے نہ ہونے کی وجہ سے مال نیلام کرنا پڑتے ہیں۔ اب بھی ماہرین اس خدشے کا اظہار کرتے ہیں کہ بکنگ زیادہ ہو رہی ہے جب ایک ڈیڑھ ماہ کے بعد مال پورٹ پر لگا تار لگنا شروع ہو گئے تو مارکیٹ ٹوٹ سکتی ہے۔ اس لئے زیادہ تر ماہرین کی یہی رائے ہے کہ مال ضرورت کے مطابق ہی لیں جو صبح شام میں فارغ ہو جاے۔ .
Sep 21 2022 11:28:38 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی میں ٹکڑا 12500 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ گولی دھنیا 17000 سے 17500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ .
Sep 21 2022 11:08:43 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی ایڈوانس پیمنٹ پر 195/96 جبکہ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 199 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کرمسن ریگولر کوالٹی 198/200 جبکہ پہنچنے کی پیمنٹ پر 202 جیسے حالات ہیں۔ اچھی کوالٹی 208 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال مندے کا رجحان ہے کیونکہ مال گوداموں میں بھی کافی پڑے ہوے ہیں اور آج یا کل 9000 ٹن کرمسن کا ایک جہاز پورٹ پر لگنا ہے۔ کینیڈا رات کو کھلتا ہے اس لئے صحیح ریٹ جل ہی پتا چلیں گے۔ تاہم مارکیٹ کا رخ کمزور ہے۔ .
Sep 21 2022 10:56:04 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی سوڈان کوالٹی 245/250 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ برما وی 2 5 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 245 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ برما وی اس دفعہ ہلکے مال آئے ہیں۔ وی 7 255 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ڈالر انٹر بینک میں 240.75 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ایتھوپیا 6/7/8 بھی 248 سے 255 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ اسٹریلیا 6/7/8 255/250 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔کینیڈا 8/9 مکس 270 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ انڈیا 8 ایم ایم 268/70 روپیہ کلو ہے۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم 270 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ 5/7 روپیہ کلو نرم ہوئ ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم 318/320۔ امیریکا 9 ایم ایم 350/355 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
Sep 21 2022 10:43:00 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 138 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج اور کل پورٹ پر آمد بھی متوقع ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ دو جہازوں میں 200 کنٹینر سے زائد مال لگ سکتا ہے تاہم یہ ایک اندازہ ہی ہے حتمی فگر جب مینیفیسٹ آے گی تب پتا چلیں گے۔ ریٹیل میں گاہکی اچھی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جو مال پورٹ پر لگے گا اس میں 50% مال ملرز کا ہے۔ جبکہ باقی دوسرے ایمپورٹرز کا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ملر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ بعض لوگوں نے متوقع آمد کے پیش نظر مال سروں پر بیچا ہوا ہے۔ انکی کوورنگ بھی آسکتی ہے۔ کوئی زیادہ مندہ نظر نہیں آ رہا ہے۔ بکنگ 480 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 126.5 تک پڑتا ہے۔ ایک آدھ دن تک ان شاءاللہ مزید اپکو بتائیں گے کہ آج اور کل والے جہاز کے بعد پائپ لائن میں کتنے مال ہیں۔ دو جہاز تو کینیڈا سے بک ہوے تھے ایک ستمبر اور ایک اکتوبر نومبر کی شپمنٹ۔ اب یہ اندازہ لگانا باقی ہے کہ کنٹینر کی شکل میں کتنا مال پورٹ پر آے گا۔ ایک آدھ دن تک تفصیل کے ساتھ تجزیہ کر دیں گے۔ .
Sep 21 2022 10:34:45 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ گوجر خان کوالٹی 3250/3300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے۔ مال تقریباً ختم ہیں اور نیا سیزن 10/15 دن تک شروع ہو جائے گا۔ .
Sep 21 2022 10:31:27 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی گزشتہ روز 10400 تک کام ہوے تھے ابھی تک کوئی کام کاج سننے میں نہیں آیا۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ آج بکنگ کے ریٹ بھی ابھی تک موصول نہیں ہوے۔ شام تک صورت حال واضح ہو گی۔ اس وقت ملا جلا رجحان سمجھنا چاہیے۔ .
Sep 21 2022 10:22:10 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد نئی 7300 پرانی 7500 روپیہ من جیسے حالات ہیں حیدرآباد 7400 جیسے حالات ہیں۔ کل کی نسبت مارکیٹ تھوڑی کمزور ہوئی ہے۔ تاہم مجموعی طور پر بہتری کے امکانات دکھائی دے رہے ہیں۔ .
Sep 21 2022 10:10:10 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ پنجاب 80/20 11000 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں جبکہ کراچی تھرپارکر کوالٹی 12100 روپیہ جیسے حالات ہیں 93.310 کلو کہ۔ مارکیٹ 100 روپیہ مزید بہتر ہوئ ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر تیز ہے اور 240.75 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott