Sugar | چینی
Sep 22 2025
Sep 23 2022 13:56:41 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 185 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے آج پنجاب کی مارکیٹیں بند ہیں۔ کام کاج کچھ خاص نہیں ہے۔ کراچی پورٹ پر 54 کنٹیر کی آمدن تھی۔ بکنگ 595 ڈالر تک ہے جو کراچی پورٹ پر 154.61 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 239.5 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Sep 23 2022 13:36:39 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد، بھلوال 8000 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات بن گئے ہیں۔ فیصل آباد سائیڈ کسان 8180 کمالیہ 8040 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو 7775 اتحاد 7790 جبکہ اپر سندھ میں ڈھرکی گھوٹکی 7760 جیسے حالات ہیں۔پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق زیریں سندھ میں النور 7820 العباس 7830 فاران 7840 مہران 7850 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل حال نیچے ریٹیل میں کام کاج سست ہے۔ .
Sep 23 2022 13:31:34 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو مزید نرم ہوئ ہے اور پورٹ کے مال 133 جبکہ پیک مال 132 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کراچی پورٹ پر 122 کنٹینر کی آمدن تھی۔ نیچے دال کی گاہکی بھی کمزور ہے۔ مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 239.5 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Sep 22 2022 17:12:18 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 100 روپیہ من مزید کمزور تھے اور 12700 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کراچی کے ایکسپوٹرز پیمنٹ بہت سست طریقے سے دے رہے ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ ٹھنڈی ہے دوسری جانب آج انٹر بنک میں ڈالر رکا رہا بڑا نہیں ہے۔ 239 تھا انٹر بنک میں۔ مارکیٹ تھوڑی بہت مزید کمزور ہو سکتی ہے۔ .
Sep 22 2022 17:09:43 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 80/20 کوالٹی 10800 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں جبکہ 70/30 10600 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ گوار کراچی تھرپارکر کوالٹی 12000 روپیہ جیسے حالات ہیں 93.310 کلو کہ۔ .
Sep 22 2022 17:03:11 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 35 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور 7775 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ اتحاد 7800 جیسے حالات ہیں جبکہ ستمبر کے سودے 7800 جیسے حالات ہیں۔ آج ریٹیل میں گاہکی نہ ہونے کے برابر تھی۔ فل الحال مارکیٹ سست ہے۔ تاہم مجموعی طور پر بہتری کے امکانات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ لوگوں نے ملوں میں کافی زیادہ مقدار میں سودے لئے تھے اس لیے پرافٹ ٹیکنگ ہورہی ہے۔ .
Sep 22 2022 16:48:39 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی شام کے اوقات میں 13000 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ انتہائی مضبوط نظر آرہی ہے۔ ملتان 13500 جیسے حالات ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 14000 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پورٹ پر 74 کنٹینر کی آمد ہوئی ہے۔ لیکن بنک سے ڈاکیومنٹ ریٹائر ہونے میں وقت لگ رہا ہے اور نیچے ڈیمانڈ زیادہ ہے۔ دوسری جانب اب دن بدن ریٹیل میں گاہکی بھرپور ہوتی جاے گی کیونکہ 24/25 ستمبر سے بیجائ شروع ہو جاے گی۔ برسیم کی بیجائ عموماً جہاں جہاں درجہ حرارت 28/30 ڈگری سے کم ہوتا جاے گا وہاں وہاں کاشت زور پکڑتی جاے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق آج مصر کی مارکیٹ انتہائی گرم ہو گئی ہے 100 ڈالر تیز ہوئی ہے اور 1125 ڈالر جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پاکستان بھی گاہک ہے جبکہ کچھ دن بعد مصر کی لوکل کاشت بھی شروع ہو جاے گی۔ مصر میں جب لوکل کاشت ہوتی ہے تب بھی مصر کی مارکیٹ گرم ہو جاتی ہے۔ فل الحال تیزی کا رجحان ہے۔ .
Sep 22 2022 16:40:28 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ نئی فیصل آباد میں 1000 روپیہ من کمزور ہوئی ہے اور 24000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پرانی 21000/22000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کنری منڈی میں آج 3500 بوری کی آمد تھی زیادہ تر بارشی اور گیلے مال ہیں اچھی کوالٹی بہت تھوڑی آتی ہے۔ وقتی طور پر گاہکی سست ہے۔ تاہم مجموعی طور پر تیزی کے امکانات ہیں۔ لوگ ابھی بھی آمد کا انتظار کر رہے ہیں کہ شائد اگلے ہفتے آمد میں کچھ اصافہ ہو اور مارکیٹ تھوڑی کم ہو جائے۔ دوسری جانب ابھی کراچی کی مصالحہ جات کمپنیوں نے بھی کھل کر کر خریداری شروع نہیں کی ہے۔ تاہم کچھ دنوں تک سب خریداری شروع کر دیں گے۔ دوسری جانب اکتوبر کی نو یا دس تاریخ کو بارہ ربیع الاول بھی ہے۔ عموماً ربیع الاول سے ہفتہ پہلے بھرپور ڈیمانڈ شروع ہو جاتی ہے پھر اکتوبر میں شادیوں کا سیزن بھی شروع ہو جاتا ہے۔ امید ہے اکتوبر سے بھرپور ڈیمانڈ شروع ہو جاے گی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں مصالحہ جات کمپنیاں پاکستان سے ہی خریداری کریں گیں کیونکہ انٹرنیشنل مارکیٹ انتہائی مہنگی ہے۔ بس ڈیمانڈ نکلنے کی دیر ہے۔ .
Sep 22 2022 16:36:34 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن پر 2400 سے 2450 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ 2450 میں مل پاس کے سودے ہو رہے ہیں جبکہ 2400 میں موقع پاسنگ ہوتی ہے۔ تھل لائن بھی 50 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 6300 تک کام ہو رہے ہیں۔ فیڈ ملیں گاہک ہیں کیونکہ مکئی کاریٹ فیڈ ملز میں 2800/2850 تک پہنچ گیا ہے۔ باجرہ بھی ملرز 2650 تک پہنچ میں لے جاتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نیا باجرہ لالہ موسیٰ لائن پر 70/80 بیگز کی آمد تھی۔ جبکہ شکر گڑھ نارووال لائن پر بھی 100 بیگز کی آمد ہوئی ہے۔ کوالٹی بالکل صحیح ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ کٹائی کے دوران اگر بارشیں نہ ہوئیں تو کوالٹی اچھی ہو گی۔ فل الحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ اگلے سال کی قیمتوں کا تعلق آمد پر اور فیڈ ملز کی خریداری پر ہو گا۔ .
Sep 22 2022 16:31:57 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں مارکیٹ کمزور ہے۔ سوڈان کوالٹی 5 روپیہ کلو کمزور ہوئ ہے اور 240 روپیہ کلو میں سیلنگ ہے۔ نیچے گاہک خاموش ہے۔ وی 2 240 اور وی 7 248/250 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ دوسری جانب ڈالر 240 روپیہ جیسے حالات ہیں انٹر بینک میں۔ کراچی پورٹ پر 271 کنٹینر کی آمدن تھی کابلی چنوں کی کینیڈا سے۔ کینیڈا 8/9 مارکیٹ 5 روپیہ کلو کمزور ہوئ ہےاور 255 روپیہ کلو کی سیلنگ ہے۔ نیچے گاہک نہیں ہے۔ دوسری ورائٹیوں میں بھی مارکیٹ کمزور ہے گاہک خاموش ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott