Sugar | چینی
Sep 20 2025
Jun 19 2025 12:50:19 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ مارکیٹ میں اکتوبر ڈیلوری کرکے 14000/14500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں حاضر میں کام کاج سست ہے۔ .
Jun 19 2025 12:49:34 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان منڈی میں دادو کوالٹی مال 5600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں بھاگ ناڑی کوالٹی ملتان منڈی میں 5800 جبکہ سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 6000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سٹیبل ہے تاہم فلحال ریٹیل میں موسم کی شدت کی وجہ سے گاہکی سست ہے۔ہائبرڈ جوار کیوری 300 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پرولائن 345 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔سدا بہار اوکاڑہ منڈی میں 7000 جبکہ ملتان منڈی میں 7100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Jun 19 2025 12:32:38 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 200 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہے اور 11200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ دوبارہ کمزور نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مونگ کی کاشت تو زیادہ تھی لیکن اتارہ کم آ رہا ہے۔ ابھی آگے آمدن بھی آہستہ آہستہ زیادہ ہوتی جائے گی۔ .
Jun 19 2025 12:29:08 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پاکستان میں اس سال مرچ 60700 ہیکٹر یعنی کے 1.5 لاکھ ایکڑ پر کاشت ہے۔ جس میں سے پہلے تقریباً سندھ سرخ مرچ کی کاشت کا 80/85% حصہ رکھتا تھا تاہم اب 70/75% حصہ رکھتا ہے اور سندھ میں بھی 5 سال پہلے مین اضلاع عمر کوٹ اور میرپور خاص تھے۔ سندھ میں صرف عمر کوٹ 53% جبکہ میرپور خاص 36% مرچی اگاتا تھا۔ ابھی ان علاقوں میں کاشت کم ہے تاہم ابھی کچھ دیگر علاقے با ضابطہ طور پر وسیع ہو چکے ہیں جن میں بدین،ٹھٹہ، جامشورو، سانگھڑ، ٹنڈو الہیار، ٹنڈو محمد خان، دادو اور شکار پور شامل ہیں۔ سندھ اب محض 2 اضلاع تک محدود نہیں رہا، بلکہ تقریبا 10 سے زائد ضلعوں (یعنی مرکزی سندھ کے بیشتر علاقے) میں باقاعدہ کاشت ہو رہی ہے۔ اب ان سارے علاقوں کی منڈیاں بن گئے ہیں۔ جہاں ساتھ کے علاقے اپنے اپنے قریبی منڈی میں مال لے آتے ہیں۔ 5 سال پہلے زیادہ تر مال کنری منڈی میں آتا تھا۔ اب کنری منڈی میں اتنی آمدن نہیں ہوتی ہے لائنوں سے ہی مال ڈائرکٹ بڑے شہریوں لاہور ، کویٹہ ، پشاور ، فیصل آباد وغیرہ بک جاتے ہیں۔ سندھ میں جو مرچی لگی ہوئ ہے اس پر پھول لگنے کا وقت ہے اور گرمی کی شدت بہت زیادہ ہے جس سے پیداوار کم ہو سکتی ہے۔ پنجاب بھی لال مرچ ثابت کا 20% حصہ رکھتا ہے جس میں مین علاقوں میں جامپور اور لودھراں ہیں جو کہ ابھی چل رہے ہیں۔ جمپور اور DG خان علاقے مرچ کی جدید کاشت میں ترقی کر رہے ہیں، CPEC و چین کے تعاون سے لودھراں نے بھی CPEC کے تحت بڑی پیمانے پر مرچ کاشت شروع کی ہے۔ پاکستان نے چین کے ساتھ مل کر 6500 ہیکٹر پر لال مرچ اگائی تھی جس کی پیداوار 3/4 گناہ زیادہ ہے۔ تاہم پنجاب کے دوسرے علاقوں سے بھی مرچی آتی ہے جن میں قصور، اوکاڑہ، پاکپتن ساہیوال، ملتان، شیخوپورہ، خانیوال، وہاڑی اور بہاولنگر شامل ہیں۔ بلوچستان کا 5/7% حصہ ہے جس میں لورالائ، خضدار، قلعہ سیف اللہ موسیٰ خیل شامل ہیں۔ کے پی کے کے بھی دو چار علاقے شامل ہیں جو کہ پوری پیداوار کا بہت کم 0.6% تک مرچ اگتے ہیں جن میں باجوڑ دیر کوہاٹ وغیرہ شامل ہیں۔ دوسری جانب افغانستان سے بھی پچھلے سال کافی مال کوئٹہ منڈی آئے ہیں جو کہ ابھی تک پڑے ہوئے ہیں۔ انڈیا بھی ریٹ جب 11000 تک ہو گیا تھا انڈیا کے مال بھی براستہ دبئی پاکستان آئے ہیں جو کہ 23500 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ اس کے علاؤہ سندھ میں بھی چین کے اشتراک سے جدید بیج (Kunri‑I, Nageena) اور ٹیکنالوجی کے استعمال نے چار گنا پیداوار میں اضافہ اور نئے اضلاع میں توسیع میں مدد کی۔ مرچ میں کافی زیادہ علاقے اور ورائٹیاں ہونے کی وجہ سے اس کا کاروبار کرنا مشکل ہو گیا ہے خصوصاً جب ہائبرڈ کا ریٹ زیادہ ہو۔ ہائبرڈ کا ریٹ زیادہ ہونے سے دوسرے علاقوں کے مالوں میں تھوڑی تھوڑی بہتری آجاتی ہے لیکن ہائبرڈ 24000 سے اوپر ریٹ بھاری ہو جاتا ہے۔ اس لیے ریٹ تیز ہیں۔ فل حال مرچ میں ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ .
Jun 19 2025 12:26:49 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی گجرخان منڈی میں 4100/4150 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jun 19 2025 12:25:47 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 100 روپیہ من مارکیٹ نرم ہے اور 4800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن بھی 100/200 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہے اور 11600/700 تک بھاؤ ہیں۔ پلانٹ والے مال کے راولپنڈی پہنچ میں 12675 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ان ریٹوں میں بھی ٹریڈرز کو اچھا نفع ہے۔ جن کے پاس زیادہ مقدار میں مال پڑے ہیں وہ تھوڑا تھوڑا کر کے جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے اپنا والیوم کم کر رہے ہیں۔ یعنی کے جس کے پاس 10 گاڑیاں پڑی ہیں وہ دو چار گاڑیاں سیل کرتا ہے۔ تاہم ابھی بارشیں نہیں ہوئ ہیں جب بارشیں ہونگی پھر صحیح ڈیمانڈ نکلے گی۔ .
Jun 19 2025 12:18:40 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو بہتر ہوئ ہے اور 214/214.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تاہم فل حال ابھی مارکیٹ میں کٹنگ والے سودے ہیں۔ مارکیٹ 9 مئ کو 230 تک ریٹ چلا گیا تھا وہاں پر فارورڈ میں 45 دن کر کے بہت زیادہ کام ہوئے تھے۔ 225 سے 238 تک اوپر ہر ریٹ میں 45 دن کر کے کام ہوئے تھے جو ابھی کٹ رہے ہیں۔ دوسری جانب بکنگ نرم ہے جس کی وجہ سے انویسٹر رکا ہوا ہے مزید مال نہیں خرید رہا ہے۔ بکنگ 10 ڈالر نرم ہے اور 690 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ کٹنگ کے بعد مارکیٹ کی صورت حال واضح ہوگی۔ .
Jun 18 2025 22:34:57 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ رات کے اوقات میں 200 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 24700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں 15 ستمبر سے 15 اکتوبر بائر آپشن مالوں کے۔ تاہم کل جمعرات ہے مصر میں بولی ہوگی۔ بولی کے بعد مارکیٹ کی صورتحال واضح ہوگی۔ .
Jun 18 2025 22:17:50 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ ایڈوانس پیمنٹ والے 213/213.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ تاہم یہ کٹنگ والے سودے ہیں۔ فل حال کٹنگ والے سودوں کی وجہ سے لوکل مارکیٹ دباؤ میں ہے۔ دوسری جانب بکنگ بھی ڈھیلی ہوئ ہے 700 ڈالر کا لیول بن گیا ہے جس کی وجہ سے ٹریڈرز مزید خریداری نہیں کر رہے ہیں۔ تاہم جہاں کٹنگ والے سودے نپٹ گئے لوکل بازار میں تھوڑی بہت بہتری بن سکتی ہے۔ کیونکہ طاقت لگا کر جن ٹریڈرز نے مال خریدے ہیں انہیں نے ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ .
Jun 18 2025 22:13:09 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں 25 روپیہ کوئنٹل حاضر میں 16850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل جون کے سودوں کے 17130/40 تک کام ہو کر دوبارہ 17100/110 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ جولائ کے سودوں کے 17750 تک کام ہو کر 17730 روپیہ کوئنٹل جیسی پوزیشن ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ ملیں تھوڑا تھوڑا مال ریٹ بڑھا کر سیل کرتی ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott