Millet | باجرہ
Jan 25 2025
Jan 10 2023 16:25:17 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 161 پہ رکی ہوئی تھی۔ گاہک خاموش ہے۔ 17 جنوری والے جہاز میں بھی 148 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج کام کاج نہ ہونے کے برابر تھا کیونکہ آج ایمپورٹرز نے پورٹ پر ڈیمریج ڈیٹینشن کے خلاف پریس کانفرنس اور احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ ایمپورٹرز کا کہنا ہے کہ ڈالر بنک نہیں دیتے جس کی وجہ سے پورٹ پر ایک ایک ماہ مال پڑے رہتے ہیں اور ڈیمریج ڈیٹینشن کی مد میں جرمانہ لگ جاتا ہے جس کی وجہ سے ایمپورٹ کی گئی اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔ ایمپورٹرز کا کہنا تھا کہ حکومت کھانے پینے کی اشیاء کی ایمپورٹ پر فورآ ڈالر مہیا کرے تاکہ سپلائی چین بحال رہے۔ .
Jan 10 2023 16:17:47 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں ایک روپیہ کلو بہتر ہوا ہے اور 165 تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ سی ایچ کے ایم بھی ایک روپیہ کلو بہتر ہوا ہے اور 163 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس وقت مارکیٹ میں سٹہ بازی بھی ہورہی ہے جس کی وجہ سے اپ ڈاؤن زیادہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کل جن لوگوں نے 170/71 میں مال فروخت کئے تھے آج بعض ٹریڈرز نے شارٹ کوورنگ کی ہے۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ تھوڑی پلس ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال ملا جلا رجحان ہی دیکھنے میں آ رہا ہے۔ البتہ لانگ ٹرم میں کالا چنا پھر میں پھر بہتری متوقع ہے کیونکہ ہمیں جس طرح کی سپلائی کی ضرورت ہے شعبان اور رمضان المبارک کے مہینوں میں اس طرح کی سپلائی شائد دیکھنے میں ںہ آئے کیونکہ پورٹ پر مال آتے ہیں تو بنک ایک ایک ماہ ڈاکیومنٹ کلئیر کرنے کیلئے ڈالر فراہم نہیں کرتے یہی وجہ ہے کہ بے بیشمار ایمپورٹرز نے ایمپورٹ بند کر دی ہے۔ اس وقت چھوٹے ایمپورٹرز جو کنٹینر میں مال ایمپورٹ کرتے تھے وہ مارکیٹ میں ان نہیں ہیں۔ صرف بڑے ایمپورٹرز جو جہازوں میں بکنگ کراتے ہیں وہی بکنگ کرا رہے ہیں۔ اس لئے ماہرین کا خیال ہے کہ شعبان اور رمضان المبارک میں سپلائی کی شارٹیج دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ دوسری جانب بنک ڈالر بھی تعلقات کی بنیاد پر دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایمپورٹ کا والیم کافی کم ہو گیا ہے۔ .
Jan 10 2023 15:58:29 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں 100 روپیہ من مزید کمزور ہوئی ہے اور 8500 جیسے حالات بن گئے ہیں پرانی مونگ 8600 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ فل الحال پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے ٹھنڈی ہے۔ .
Jan 10 2023 15:57:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 200 روپیہ من مزید تیز ہوا ہے اور 11200 کا خریدار بن جاتا ہے۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ .
Jan 10 2023 13:45:40 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس سالم کراچی 161 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں گاہک خاموش ہے۔ 17 جنوری والے جہاز میں 150 تک کام ہوے تھے آج ڈیڑھ سے دو روپیہ کلو کمزور ہوئی ہے اور 148/148.50 جیسے حالات ہیں۔ پرافٹ ٹیکنگ دیکھنے میں آ رہی ہے۔ .
Jan 10 2023 13:44:42 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی بازار دھارا جسے ریگولر کوالٹی بھی کہتے ہیں پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 195 تک کام ہوے ہیں۔ اچھی کوالٹی دو روپیہ اوپر سمجھنا چاہیے۔ نپر مسور پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 195 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jan 10 2023 13:29:30 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 14800/900 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ باریک تل 14400/500 جیسے حالات ہیں۔ 100 روپیہ من بہتر ہے۔ لوکل ڈیمانڈ اچھی ہے .
Jan 10 2023 13:28:37 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئی گوجر خان کوالٹی 3400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ فتح جنگ کوالٹی 3300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مکئی کی فصل اس سال گوجر خان کے گرد و نواح میں انتہائی کم پیدوار ہوئی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس سال فصل 100 ٹرک سے بھی کم ہوئی ہے۔ اس لئے ماہرین تیزی کا رجحان ہی بتاتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اس سال مکئی 4000 سے اوپر فروخت ہو سکتی ہے کیونکہ پیداوار انتہائی کم ہے۔ بعض ماہرین کہتے ہیں کہ اس دفعہ کوئی انوکھا ریٹ بھی بن سکتا ہے کیونکہ شارٹیج بہت بڑی ہے۔ .
Jan 10 2023 13:18:52 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھنگا مانگا 400 روپیہ من تیز ہوئ ہے اور 10200 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں جبکہ فیصل آباد 10500/600 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اگلے دنوں بارشوں کے امکانات ہیں۔ مارکیٹ میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Jan 10 2023 13:15:03 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی میں 2000 بوری کی آمد تھی لونگی کوالٹی 26000/28500 تک بولی ہوئی ہے۔ ہائبرڈ 19900 سے 23750 تک بولی ہوئی ہے۔ فیصل آباد منڈی میں نئی ہائبرڈ 21000 سے 22500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پرانی کولڈ اسٹور والی 19000/19500 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 90 دن پیمنٹ پر 21000 کا خریدار ہے لیکن بیچ کم آرہی ہے۔ تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott