Lentils | مسور ثابت
Nov 20 2024
Feb 15 2023 11:54:54 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 174.5/175 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ کام ہو رہے ہیں۔ فل حال برابر سی مارکیٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بینک ڈالر ریٹ 266 ہے لیکن کھل کر ملتا نہیں ہے۔ .
Feb 14 2023 17:58:08 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں رات کے اوقات میں ایک سے ڈیڑھ روپیہ کلو مزید کمزور ہوے ہیں اور 175.50 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اگلے ہفتے جہاز لگنا ہے جس کی وجہ سے پیمنٹ کا دباؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ .
Feb 14 2023 16:09:13 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 176.5/177 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں شام کے اوقات میں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ فل حال نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Feb 14 2023 14:03:08 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ دوپہر کے اوقات میں 1/2 روپے کلو نرم ہوئ ہے اور 176/177 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ .
Feb 14 2023 11:39:13 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 178/179 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ کام کاج کافی ہو رہے ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7550 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ انٹر بینک میں ڈالر ریٹ 268 روپیہ تک ہے لیکن کھل کر ملتا نہیں ہے۔ .
Feb 13 2023 20:19:00 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں دو تین روپیہ کلو مزید کم ہوے ہیں اور 179/80 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ .
Feb 13 2023 16:27:13 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو کم ہوے ہیں اور 182 تک کام ہوے ہیں۔ ریٹیل میں کام کاج سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 18/21 فروری تک ایک جہاز کراچی پورٹ پر لگے گا۔ جبکہ دوسرا جہاز 8 مارچ کی تاریخ سننے میں آ رہی ہے۔ فل الحال چند دن ہو سکتا ہے مارکیٹ ادھر ہی کھیلے تاہم جب شعبان کا مہینہ شروع ہو گا وہاں آہستہ آہستہ گاہکی بڑھنی شروع ہو جاے گی۔ 21/22 فروری تک شعبان المعظم کا مہینہ شروع ہو جاے گا۔ پھر اس کے بعد تقریباً ایک ماہ بعد رمضان المبارک بھی شروع ہو جاے گا۔ شعبان اور رمضان اچھی گاہکی کے مہینے ہوتے ہیں۔ .
Feb 13 2023 11:32:20 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 183.5/184 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ فل حال برابر سی مارکیٹ ہے۔ مل بھی جاتا ہے اور ِبک بھی جاتا ہے۔ سرگودھا مارکیٹ 7725 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ڈالر انٹر بینک میں 269 روپیہ کے لیول پر ہے امپورٹ میں۔ .
Feb 11 2023 18:07:32 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں 184 روپیہ کلو کا گاہک ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے کھل کر بیچ نہیں ہے۔ .
Feb 11 2023 12:58:18 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا ریٹ میں ڈیڑھ سے دو روپیہ کلو کی تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور 183.50/184 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج ملرز کی جانب سے گاہکی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ .
Feb 11 2023 11:42:11 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 181.5/182 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ کام ہو رہے ہیں۔دوسری جانب سرگودھا منڈی میں 7700 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Feb 10 2023 14:36:35 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا 1/2 روپیہ کلو مارکیٹ مزید بہتر ہوئ ہے اور 181.5/182 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ فل حال مارکیٹ بہتر تھی۔ مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ بھی نظر آ رہی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر ریٹ 269.5 روپیہ تک ہے۔ .
Feb 09 2023 16:56:42 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں دو روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 180 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 18 سے 21 فروری تک جو جہاز لگنا ہے اس میں بھی 180 روپیہ کلو تک ایڈوانس پیمنٹ پر کام ہوا ہے۔ پیمنٹ جب جہاز لگے گا تب دی جاے گی۔ پیمنٹ کے بعد ڈیلیوری ہو گی۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جہاز میں نمبر ون کوالٹی ایمپورٹرز کے ہاتھ میں 586 ڈالر والا مال ہے جو 176 کے لگ بھگ پڑتا ہے۔ جبکہ نمبر دو کوالٹی 169 تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق لوگوں نے پرافٹ ٹیکنگ کر لی ہے۔ اب جن ٹریڈرز نے 188/90 سے 194 تک اپنے مال فروخت کئے تھے وہ دوبارہ گاہک بننا شروع ہو گئے ہیں۔ اس کے علاؤہ کالا چنا میں چونکہ سٹہ بازی بھی ہوتی ہے ہر وقت اس لئے بعض لوگ اوپر ریٹ میں سر پر بھی مال فروخت کر جاتے ہیں۔ اس لئے وہ ٹریڈرز جنہوں نے سر پر مال بیچے ہوے ہیں وہ کوورنگ بھی کر رہے ہیں۔ زیادہ تر ماہرین کا خیال ہے کہ اس ریٹ سے شائد مندہ نہ ہو۔ کیونکہ ایمپورٹرز کو اتنی بڑی رقم لگا کر کچھ نہ کچھ مزدوری ملنی چاہیے۔ پھر جب مال آے گا اس وقت پڑتا کیا ہو گا کسی کو کچھ پتا نہیں۔ ہاں اگر انٹر بنک میں ڈالر ریٹ کم ہو جائیں تو پھر الگ بات ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر 273/74 کی سطح پر تھا۔ .
Feb 09 2023 14:10:55 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا دوپہر کے اوقات میں 1 روپیہ کلو مزید نرم ہوا ہے اور 178 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ .
Feb 09 2023 11:33:01 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ مزید 2/3 روپیہ کلو نرم اوپن ہوئ ہے اور 179/180 جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ 20 فروری پیمنٹ پر 182 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ سرگودھا منڈی 7500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ نیچے گاہکی کمزور ہے فل حال مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ .
Feb 08 2023 16:29:53 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی کے ریٹ شام کے اوقات میں 2/3 روپیہ کلو مزید کمزور ہوے ہیں اور 182/83 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ریٹیل گاہکی کمزور ہے اور پرافٹ ٹیکنگ بھی ہو رہی ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ نرم ہے۔ فل الحال مارکیٹ ٹھنڈی نظر آرہی ہے۔ انٹر بنک ڈالر 276/77 کی سطح پر ہے لیکن آج ایمپورٹرز کو خاطر خواہ نہیں ملے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال کوئی بکنگ بھی نہیں ہورہی ہے جو جہاز راستے میں ہیں وہی ہیں فل الحال۔ .
Feb 08 2023 11:48:54 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ میں 2 روپیہ کلو کی کمی ہوئی ہے اور 185 تک کام ہوے ہیں۔ پیر منگل کی پیمنٹ پر 186 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی میں پیمنٹ کی تنگی دیکھنے میں آئی ہے دوسری جانب ریٹیل میں گاہکی بھی کم ہے۔ اس کے علاؤہ جن لوگوں نے 135/40/50 تک کالا چنا خریدا ہوا تھا وہ لوگ پرافٹ ٹیکنگ کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق آج انٹر بنک میں ڈالر کے ریٹ 276/277 کی سطح پر ہیں لیکن بنک کھل کر ڈالر فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ آج بھی ہمیں کالا چنا کےلئے ڈالر نہیں ملے۔ .
Feb 07 2023 16:29:46 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ شام کے اوقات میں 0.50 روپیہ کلو تیز ہوے ہیں اور 187 میں کام ہوا ہے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Feb 07 2023 11:40:31 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 186.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ دوسری جانب سرگودھا منڈی میں 7800 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال برابر سی مارکیٹ تھی۔ ڈالر انٹر بینک میں 277 روپیہ تک ہے۔ لیکن کھل کر ملتا نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز لے ذرائع کے مطابق اسٹریلیا سے کالے چنے کا ایک جہاز جس میں 28000 میٹرک ٹن کالا چنا ہے روانہ ہو چکا ہے جو کراچی پورٹ پر 18 سے 21 فروری کے درمیان آئے گا۔ .
Feb 06 2023 15:37:39 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا دوپہر کے اوقات میں 186 تک کام ہوئے تھے تاہم شام میں دوبارہ مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 187/188 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ڈالر انٹر بینک میں دن میں 272 تک چلا گیا تھا۔ شام میں دوبارہ 276 ہو گیا تھا۔ تاہم یہ صرف ڈالر ریٹ ہی ہیں۔ ڈالر کہیں 277 کہیں 278 اور زیادہ تر مل ہی نہیں رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شام میں دوبارہ مارکیٹ مضبوط ہو گئ ہے۔ آج کراچی پورٹ پر 25 کنٹینر کی آمدن تھی۔ .
Feb 06 2023 11:50:45 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 3/4 روپیہ کلو نرم اوپن ہوئ ہے اور 187/188 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ ڈالر انٹر بینک میں ریٹ تو کم ہوا ہے 272 ریٹ آ رہا ہے امپورٹ میں لیکن کھل کر نہیں مل رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جن لوگوں کے پاس لوکل 135/140/150 والے چنے پڑے ہیں وہ ساتھ ساتھ نفع پکا کر رہے ہیں۔ ان کا امپورٹ کی صورتحال سے لینا دینا نہیں ہے۔ جبکہ جو امپورٹ کا کام کرتے ہیں انہیں بہت زیادہ نقصان ہوا ہے ڈیمرج اور ڈیٹنشن کی مد میں۔ جو کہ لوکل میں ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے امپورٹرز کی بچت ہو گئ ہے مجموعی طور پر منافے میں ہی رہے ہیں لیکن بینکوں میں خواری بھی بہت ہوئ ہے۔ فل حال مارکیٹ کی صورتحال ڈالر کے اوپر ہی منحصر ہے۔ .
Feb 04 2023 17:34:28 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ میں شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو کی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور 191 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے 135/40/50 والے مال سنبھالے ہوے تھے وہ لوگ پرافٹ ٹیکنگ کر رہے ہیں کیونکہ ان کو اچھا منافع مل رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ جب 192/95 کے لیول پر آتی ہے تو بیچ آنی شروع ہو جاتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال مندہ تیزی کا محور انٹر بنک میں ڈالر کی قیمتیں ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جو جہاز ابھی راستے میں ہے اسکی بکنگ سی ایچ کے ایم کی 556 اور نمبر ون 586 تک بکنگ ہوئی ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً بالترتیب 172 اور 182 تک پڑتا ہے اگر انٹر بنک میں ڈالر 284 پہ رکا رہا تو۔ ڈالر اوپر جانے تو پڑتا اوپر جبکہ ڈالر نیچے آے تو پڑتا نیچے ہو جائے گا۔ اب بات کی جائے ڈالر کی تو ڈالر انٹر بنک 284 تھا گزشتہ روز جب کہ ہفتہ اتوار کو اسٹیٹ بینک کی ٹریژری بند ہوتی ہے جس کی وجہ سے ریٹ موصول نہیں ہوتے۔ انٹر بنک میں ڈالر کے اتار چڑھاؤ کا تعلق پاکستان کی معیشت کے ساتھ منسلک ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جب تک حکومت کا آئ ایم ایف سے معائدہ نہیں ہوتا کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ جب حکومت کا آئ ایم ایف سے معائدہ ہو جائے گا تب دوسرے ممالک کی طرف سے ڈالر بھی ملنا شروع ہو جائیں گے تب کہیں صورت حال کنٹرول میں آ جائے گی۔ بعض ماہرین کا خیال ہے کہ آئ ایم ایف کی یہ قسط ملنے کے بعد جون تک گزارہ ہو گا۔ جون کے بعد پاکستان کو دوبارہ آئ ایم ایف کے پیکیج کی ضرورت پڑے گی۔ بعض ماہرین تو حکومت کو مشورہ دیتے ہیں کہ حکومت کو جون کے بعد والے پیکیج کے مطابق ابھی سے آئ ایم ایف سے بات شروع کر دینی چاہیے۔ تاہم یہ حکومتی معاملات ہیں اور ساتھ ساتھ ہی چیزوں کی سمجھ آے گی کہ ملکی حالات کس طرف جا رہے ہیں۔ .
Feb 04 2023 14:21:15 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ دوپہر کے اوقات میں روپیہ کلو نرم ہوئ ہے اور 192 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ میں تھوڑی بہت پرافٹ ٹیکنگ نظر آ رہی ہے۔ .
Feb 04 2023 11:32:16 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو نرم اوپن ہوئ ہے اور 193 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 8000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ میں اکا دکا پرافٹ ٹیکنگ بھی آ جاتی ہے تاہم زیادہ تر ٹریڈرز مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں ڈالر مضبوط ہونے کی وجہ سے۔ آج بروز ہفتہ انٹر بینک ڈالر ریٹ نہیں آتا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اگر صرف پچھلے سال مارکیٹ دیکھی جائے تو تقریبا 50% سے زیادہ روپے کی قدر کم ہو گئ ہے۔ اس سے تمام امپورٹ اشیا کی قیمتیں بڑھی ہیں۔ .
Feb 03 2023 14:32:24 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ میں 5/6 روپیہ کلو کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے اور 194/95 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع انٹر بنک میں ڈالر 278 پہ اوپن ہوتے ساتھ ہی جمپ کر گیا اور 284 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے کالا چنا کے بھاؤ بھی بڑھ گئے ہیں۔ فل الحال مارکیٹ گرم ہی نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا سے 28000 ٹن کا ایک جہاز روانہ ہو گیا ہے جو کراچی پورٹ پر تقریباً 21 فروری تک پہنچے گا۔ .
Feb 02 2023 17:19:48 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 189 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ فل حال مارکیٹ دوبارہ بہتر نظر آ رہی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 273 روپیہ جیسے حالات تھے۔ انٹر بینک میں ڈالر کھل کر نہیں مل رہا جس کی وجہ سے لوکل مارکیٹ میں سیلنگ انتہائ کم ہے۔ تاہم ایکسچینجز میں ڈالر میں پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ .
Feb 02 2023 13:07:01 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا دوپہر کے اوقات میں تین روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 192 تک کام ہوے ہیں۔ انٹر بنک میں ڈالر تیز ہونے کی خبریں آ رہی ہیں۔ دو تین ایمپورٹرز سے بات چیت ہوئی تو انہوں نے کہا آج ہمیں ڈالر نہیں ملے ہیں۔ انٹر بنک میں ڈالر 173 کی اطلاعات ہیں۔ .
Feb 02 2023 11:55:48 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ میں ایک روپیہ کلو کی تیزی۔ 189 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ 10 فروری کی پیمنٹ پر 190.50 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ انٹر بنک میں ایک دن ڈالر ملتے ہیں دو دن پھر چھٹی ہو جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے پورٹ سے مال باہر نکلنے کی سپیڈ سلو ہے۔۔ دوسری جانب آج دوسرا دن ہے پنجاب کے ملرز بھی ایکٹو ہیں اور خریداری کر رہے ہیں۔ .
Feb 01 2023 17:11:35 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 4 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 188 تک کام ہوے ہیں 10 فروری کی پیمنٹ پر 190 جیسا بھاؤ بن گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق 2909 کنٹینر کی آمد ہوئی ہے جنوری میں جو تقریباً 69816 ٹن مال بنتا ہے یعنی 698160 بوری۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق زیادہ تر مال ابھی پورٹ پر ہی پڑے ہوے ہیں۔ گزشتہ روز ایمپورٹرز کو بنکوں سے تھوڑے تھوڑے ڈالر مل گئے تھے تاہم آج پھر ایمپورٹرز کو ڈالر کھل کر نہیں ملے۔ جب تک ڈالر کی کھل کر نہیں ملتے مارکیٹ میں مندہ نہیں لگتا۔ 20/22 فروری کے بعد شعبان کا مہینہ شروع ہو گا تب رمضان المبارک کی لاگت بھی شروع ہو جاے گی۔ .
Feb 01 2023 11:36:52 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1/2 روپیہ کلو بہتر اوپن ہوئ ہے اور 184/185 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ بیچ کم ہے۔ امپورٹرز کی جانب سے ابھی بھی ڈالر کھل کر نہ ملنے کی شکایات ہیں۔ جس کی وجہ سے کھل کر مارکیٹ میں سیلنگ نہیں ہے۔ سرگودھا منڈی میں 7700 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott