Lentils | مسور ثابت
Nov 20 2024
Mar 01 2023 15:06:07 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا دوپہر کے وقت 1 روپیہ کلو مزید تیز ہوا ہے اور 175.50 کا خریدار ہے۔ 176 ہی سمجھنا چاہیے مارکیٹ تیز نظر آرہی ہے کیونکہ انٹر بنک میں ڈالر 268.80 پیسے کا ہو گیا ہے۔ اور ڈالر کھل کر مل بھی نہیں رہا ہے۔ .
Mar 01 2023 11:35:18 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1/2 روپیہ کلو بہتر اوپن ہوئ ہے اور 174/175 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ پاک کموڈیٹیز کےذرائع کے مطابق ڈالر تیز ہو گیا ہے 266/267 روپیہ تک ریٹ آ رہے ہیں انٹر بینک میں۔ دوسری جانب کراچی پورٹ پر 283 کنٹینر کی آمدن تھی کالا چنا کراچی پورٹ پر۔ .
Feb 28 2023 16:16:34 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں 173/174 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ آج کراچی پورٹ پر 70 کنٹینر کی آمدن تھی۔ .
Feb 28 2023 12:51:50 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں سی ایچ کے ایم کوالٹی 172 جبکہ نمبر ون کوالٹی 174 روپیہ کلو تک ہیں۔ ملرز خریدار ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال کراچی مارکیٹ میں نمبر ون کوالٹی ختم ہو گیا ہے صرف سی ایچ کے ایم ہی رہ گیا ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Feb 27 2023 17:18:45 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 175 روپیہ کلو تک رہے ہیں۔ آج ملرز نے خریداری کی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ایک جہاز پورٹ کے باہر کھڑا ہے امید ہے تین مارچ تک پورٹ پر لگے گا جبکہ ایک جہاز 5 مارچ کو بھی لگے گا۔ انٹر بنک ڈالر 160.75 کی سطح پر ہے۔ تھوڑے تھوڑے ڈالر مل رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک انتہائی زیرک قسم کے ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اس وقت کراچی کے گوداموں میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ بوری موجود ہے یہ ایک اندازہ ہے تھوڑا بہت اوپر نیچے ہو سکتا ہے۔ اس کے علاؤہ انہوں نے پاک کموڈیٹیز کو یہ بھی بتایا کہ جو جہاز تین اور پانچ تاریخ کو لگنے ہیں ان میں تقریباً 490000/500000 بوری ہے۔ کل ملا کر ہمارے پاس 650000 بوری کے لگ بھگ مال ہے۔ جو شعبان اور رمضان المبارک میں استعمال کیلئے موجود ہو گا۔ عمومی طور پر مارچ اپریل کے مہینوں میں اسٹاکسٹ نہیں ہوتا چنا کی گیم میں ملرز اور حاضر گاہکی کے سر پر مارکیٹ چلتی ہے۔ جیسے جیسے گاہکی نکلے گی مارکیٹ بہتر ہوتی جاے گی۔پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ایمپورٹرز نے ایک اور جہاز بھی خریدا ہوا تھا ل وہ 10 مارچ کو لوڈ ہونا تھا آسٹریلیا سے لیکن ابھی تک اس جہاز کی ایل سی نہیں کھول رہی ہے اس کے علاؤہ آسٹریلین پارٹی کہتی ہے کہ ہمیں دبئی یا سنگا پور میں پیمنٹ کر دیں ہم جہاز لوڈ کرا دیں گے لیکن اس شرط پر ایمپورٹرز تیار نہیں ہیں کیونکہ انٹر بنک میں ڈالر 260.75 پیسے کا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 285/90 کا ہے۔ تاہم فل الحال معاملہ کھٹائی میں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ اس سال تھل پنجاب کی فصل بھی کمزور ہی نظر آ رہی ہے کیونکہ دسمبر جنوری میں بارش نہیں ہوئی اب گرمی پڑنی شروع ہو گئی ہے۔ اس کے علاؤہ کوری پڑنے کی وجہ سے بھی فصل متاثر ہوئی ہے۔ جیسا کہ آپ کے علم میں ہو گا اس سال اتنا شدید کورہ پڑا ہے سرسوں جہاں ایک ایکڑ سے 20 من نکلتی تھی وہاں صرف 6/7 من فی ایکڑ نکل رہی ہے۔ کالا چنا کی فصل کی صورتحال بھی کچھ ایسی ہی ہے کورے نے کافی نقصان کیا ہے۔ کمزور فصل کے پیش نظر ایمپورٹرز نے اپریل مئی کی شپمنٹ بھی بک کرا لی آسٹریلیا سے ماہرین کا خیال ہے کہ اگلے سال بھی آسٹریلیا سے ایمپورٹ کئے بغیر ملکی کھپت پوری نہیں ہو سکتی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ماہرین کا یہ بھی خیال ہے کہ اگلے سال بھی 165/170 روپیہ کلو والے ریٹ چھوٹے ریٹ میں ہی شمار ہونگے کیونکہ کھاد ڈیزل بجلی وغیرہ کے بھاؤ ڈبل ہو گئے ہیں اور کسان کی پیداواری لاگت بڑھ گئی ہے۔ پھر ڈالر کا کوئی بھروسہ نہیں کتنا تیز ہو جائے کیونکہ ملکی خزانے میں ڈالر بھی نہیں ہیں۔ اپریل مئی کی بکنگ 510 اور 535 ڈالر میں ہوئی ہے لیکن اس وقت ڈالر کا ریٹ کیا ہو جائے کسی کو کچھ پتا نہیں ہے۔ اب بات کریں گے پورٹ پر دو جہاز لگنے ہیں لیکن ان کی ڈیلیوری تھوڑی تھوڑی باہر آنے گی ییلو پیس کا ایک جہاز جنوری کو لگا تھا ابھی تک 7000/8000 ٹن مال کی ڈیلیوری ہوئی ہے 4000 ٹن ابھی بھی کسٹم کے شیڈ میں پڑی ہوئی ہے اسی لئے ایمپورٹرز کہتے ہیں کالا چنا کی ڈیلیوری بھی تھوڑی تھوڑی ہی نکلے گی۔ .
Feb 27 2023 15:34:49 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی 0.50 روپیہ مزید تیز ہوا ہے اور 175 تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ ملرز خریدار ہیں۔ .
Feb 27 2023 13:57:27 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا دوپہر کے اوقات میں 1.5 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 174.5 کا خریدار ہے بیچ کم ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے کراچی پورٹ پر 69 کنٹینر کی آمدن تھی۔ .
Feb 27 2023 11:34:59 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ ہفتے کی نسبت 3 روپیہ کلو نرم ہوئ ہے اور 173 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ سرگودھا منڈی میں 7300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ملرز خریداری کیے جا رہے ہیں۔ مال ِبک رہے ہیں۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 20 تاریخ پیمنٹ پر 173.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں جبکہ نمبر 1 کوالٹی 20 تاریخ پیمنٹ پر کام ہوئے ہیں۔ .
Feb 25 2023 16:18:05 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 2 روپیہ ٹوٹے ہیں اور 176 تک کام ہوے ہیں۔ جبکہ جو جہاز ابھی باہر کھڑا ہے پورٹ پر ابھی لگا نہیں ہے اس میں 175 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز کے مال میں پیمنٹ کا پریشر ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ کمزور ہوئی ہے لیکن ملرز تھوڑا تھوڑا مال لئے جا رہے ہیں ایک آدھ روپیہ مزید ٹوٹ سکتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ کراچی کے گوداموں میں لمبے چوڑے اسٹاک نہیں ہیں۔ اگر بھرپور ڈیمانڈ نکلی تو ڈیلیوری جہاز کے مال سے اٹھانی پڑے گی اور جہاز کی ڈیلیوری جب ایمپورٹرز کو بنک سے ڈالر ملیں گے تب ہی ممکن ہو گی ماہرین کا خیال ہے کہ ڈالر تھوڑا تھوڑا ملے گا اور اسی حساب سے ڈیلیوری بھی تھوڑی تھوڑی ہی ملے گی اگر تگڑی گاہکی نکل آئ تو ڈیلیوری کی شارٹیج ہو سکتی ہے۔ .
Feb 25 2023 11:54:06 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 178 روپیہ کلو تک اوپن ہوے ہیں۔ گزشتہ روز کی نسبت مارکیٹ 2 روپے کم ہوئ ہے۔ مارکیٹ کم ہونے کے باوجود ملر خریدار ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 18/19 فروری کو جو جہاز پورٹ پر آیا تھا اس کو ابھی تک برتھ نہیں ملا اور جہاز کے ڈاکیومنٹ بھی ابھی تک بنک میں نہیں آے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ کالا چنا کو اس وقت گاہکی کی ضرورت ہے۔ ایک اور جہاز بھی 28400 ٹن کا آسٹریلیا سے نکلا ہوا ہے جو 8 مارچ تک پورٹ پر لگے گا۔ لیکن ایمپورٹرز کو فل الحال پہلے جہاز کے ڈالر نہیں ملے۔ بنکوں سے ڈالر ملنے کی سپیڈ پہلے جیسی ہی ہے کبھی مل گئے کبھی چھٹی۔ .
Feb 24 2023 14:59:26 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کلا چنا مارکیٹ 1/1.5 بہتر ہوئ ہے اور 180.5/181 جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ پیت منگل پیمنٹ پر 183 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں بہتری کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Feb 23 2023 17:00:41 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں ایک سے ڈیڑھ روپیہ کلو تیز ہوے ہیں اور 179/179.50 تک کام ہوے ہیں۔ پیر منگل کی پیمنٹ پر 180/50 تک کام ہوے ہیں۔ اوور آل مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Feb 23 2023 13:56:57 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا دوپہر کے اوقات میں 2 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 178 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ انٹر بینک میں ڈالر روپیہ کم ہوا ہے اور 260 جیسے حالات ہیں۔ لیکن کھل کر ملتا نہیں ہے۔ تھوڑا تھوڑا کر کے ملتا ہے۔ امپورٹرز بھی تھوڑا تھوڑا ہی نفع پکا کرتے ہیں۔ .
Feb 23 2023 11:22:56 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کلا چنا کراچی مارکیٹ میں 180 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ نمبر 1 کوالٹی مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ سرگودھا منڈی میں 7600 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Feb 22 2023 16:30:27 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 2 روپیہ کلو کمزور ہوے ہیں اور 180 تک کام ہوے ہیں۔ پیر منگل کی پیمنٹ پر 181 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جن لوگوں نے 172/73 میں کالا چنا خریدا تھا انہوں نے تھوڑا بہت مال پھینکا ہے مارکیٹ میں جسکی وجہ سے مارکیٹ میں تھوڑی نرم ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر مارکیٹ اچھی نظر آرہی ہے کیونکہ آج سے چار پانچ دن پہلے جو جہاز کراچی پورٹ پر آیا تھا وہ ابھی برتھ پر نہیں لگا کیونکہ ایمپورٹرز کو ڈالر نہیں مل رہے اس لئے ایمپورٹرز نے جہاز کو ابھی سمندر میں کھڑا کیا ہوا ہے کیونکہ اگر جہاز پانچ دن سے پورٹ پر رہے تو شپنگ کمپنی ڈیٹینشن چارج کرتی ہے اس لئے جہاز ابھی تک پورٹ پر نہیں لگا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ایمپورٹرز کو بنک سے ڈالر نہیں مل رہے ہیں بعض بنک کہتے ہیں کہ ڈالر پہلی تاریخوں کو دیں گے۔ اس کے علاؤہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کافی تیز ہے جبکہ یو ایس ڈی ٹی جو کہ ڈیجیٹل کرنسی یعنی ڈیجیٹل ڈالر کہلاتی ہے وہ بھی تیز ہے۔ ڈیجیٹل ڈالر کے ریٹ 287/288 تک پہنچ گئے ہیں۔ ہو سکتا ہے انٹر بنک میں بھی ڈالر کی قیمت بڑھ جاے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جو جہاز ابھی سمندر میں کھڑا ہے اس کی ڈیلیوری کا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے کتنے دن لگیں گے کیونکہ پہلے جہاز برتھ ہو گا پھر ایمپورٹرز بنک سے ڈاکیومنٹ ریٹائر کرائیں گے اور پھر ڈیلیوری ہو گی اس کے علاؤہ جو جہاز 8 مارچ کو لگے گا اس کی بھی صورت حال اسی طرح ہی لگ رہی ہے شعبان کا مہینہ شروع ہے جب جیسے ہی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو گا ملرز کو مال حاضر ڈیلیوری کی شکل میں درکار ہو گا جبکہ گوداموں میں لمبے چوڑے مال نہیں ہیں اس لیے جس کے پاس حاضر مال ہو گا اس کی جیت ہو گی۔ .
Feb 22 2023 11:37:37 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 182 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ سیایچ کے ایم کوالٹی ملتان پہنچنے کی پیمنٹ پر 183 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے۔ کھل کر بیچ نہیں ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ سرگودھا سائڈ 7700 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ .
Feb 21 2023 22:52:00 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں ڈیڑھ دو روپیہ کلو مزید تیز ہوا ہے اور 181.50/182 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ تیزی کا رجحان ہے .
Feb 21 2023 18:01:21 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی رات کے اوقات میں مزید ایک روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 180 تک کام ہوے ہیں۔ اگلے پیر منگل کی پیمنٹ پر 181 تک کام ہوے ہیں مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ مارچ کا مہینہ بھرپور ڈیمانڈ کا مہینہ ہے۔ .
Feb 21 2023 16:22:18 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں مزید تیز ہو گئے ہیں دو روپیہ کلو کی تیزی کے ساتھ 179 جیسے حالات بن گئے ہیں گرم ہے مارکیٹ۔ .
Feb 21 2023 12:52:06 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا دوپہر کے وقت دوبارہ گرم ہو گیا ہے 1 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 176 تک کام ہوے ہیں۔ ملر خریدار ہیں۔ .
Feb 21 2023 11:30:46 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 174/175 روپیہ کلو تک کام ہو رہے ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں بہتر ہوا ہے اور 263 روپیہ تک ہے۔ دوسری جانب بکنگ نمبر 1 کوالٹی مال 595 ڈالر تک ہیں جو کراچی پورٹ پر 170 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بینکوں سے ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں اور امپورٹرز کو کافی ڈیمرج اور ڈیٹنشن چارجز بھی پڑے ہیں پچھلے مہینوں میں۔ .
Feb 20 2023 16:37:26 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں روپیہ ڈیڑھ روپیہ کلو تیز ہو گیا ہے۔ اور 174.50/175 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی کراچی کے ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اس وقت 25/30 ٹرالے کراچی سے آرام سے لوڈ ہو رہے ہیں پنجاب کیلئے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ یہی 7/8 دن ہیں اسکے بعد مارچ کے پہلے ہفتے میں اچھی ڈیمانڈ دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ کیونکہ مارچ شروع ہونے کے بعد تین ہفتے رہ جائیں گے رمضان المبارک کو۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر 261.75 پیسے کا ہو گیا ہے۔ تاہم آج بنک سے ڈالر کھل کر نہیں ملے۔ پچھلے ہفتے ڈالر ملنے کی رفتار بہتر ہوئی تھی جبکہ آج ڈالر نہیں ملے۔ پورٹ پر اس وقت ایک جہاز لگا ہوا ہے جسکی لفٹنگ ہو رہی ہے جبکہ دوسرا جہاز 8 مارچ کو پورٹ پر لگے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آسٹریلیا سے ایک اور جہاز لوڈ ہونا تھا فروری میں لیکن آسٹریلیا کے سپلائر نے 10 مارچ تک ایکسٹینشن مانگ لی ہے۔ یعنی وہ جہاز دس مارچ تک لوڈنگ کیلئے جاے گا۔ اس وقت کراچی میں پیمنٹ کی تنگی ہے لیکن ریٹیل میں اگر ڈیمانڈ اچھی نکلی تو پیمنٹ کی تنگی دور ہو جائے گی۔ مجموعی طور پر کالا چنا کی مارکیٹ بہتر ہی دیکھائی دے رہی ہے۔ .
Feb 20 2023 11:53:29 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 173.5 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7450 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 20 تاریخ کے کافی سٹے کے سودے ہوئے ہیں اور لوگوں نے سر پر سودے بیچے ہوئے ہیں۔ جہاں کہیں حاضر میں تگڑی گاہکی نکلی مارکیٹ میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ دوسری جانب ڈالر انٹر بینک میں 261/262 کے لیول پر ہے۔ کالا چنا بکنگ 600 ڈالر والی 170.5 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ جبکہ بینکوں سے ڈالر بھی کھل کر نہیں ملتے اور پچھلے پچھلے چار پانچ مہینوں میں لوگوں کو کافی ڈیمرج اور ٹیٹینشن چارجز بھی پڑے ہیں۔ ماہرین کے خیال کے مطابق اگر ڈالر کی یہی صورت حال رہی تو امپورٹرز پڑتے سے اوپر ڈیرمج چارجز بھی ڈال کر اور اپنا نفع بھی رکھ کر مال سیل کریں گے۔ .
Feb 18 2023 17:03:19 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 173.50/174 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جبکہ 45 دن پیمنٹ پر 184 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ٹریڈرز دوبارہ ایکٹو ہیں اور خریداری کر رہے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس ریٹ میں خریداری کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔ آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ تیز ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ آج قندھار افغانستان میں ڈالر 7/8 روپیہ یک دم تیز ہوا ہے۔ .
Feb 18 2023 11:28:10 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 2 روپیہ کلو نرم ہوئ ہے اور 172.5/173 جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ سرگوسھا منڈی میں 7400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال برابر سی مارکیٹ ہے۔ .
Feb 17 2023 14:47:22 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1/2 روپے کلو تیز ہوا ہے اور 174/175 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فروری میں لوڈنگ والے جے کے 5 کی لوڈنگ مکمل جہاز کی ایل سی نہ کھلنے کی وجہ سے ابھی تک معطل ہے اور 10 مارچ تک کی توسیع مانگ لی گئی ہے سیلر کی طرف سے۔ دوسری جانب ڈالر 263 روپیہ کے لیول پر ہے۔ تھوڑے تھوڑے مل رہے ہیں۔ .
Feb 16 2023 16:07:04 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 173 روپیہ کلو پہ رکے ہوئے ہیں پیر کی پیمنٹ پر 174 جیسے حالات ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج دوسرا دن ہے انٹر بنک سے ایمپورٹرز کو ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ دوسری جانب پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے 190 سے 194 کی رینج میں کالا چنا فروخت کر کے ایک دفعہ نفع کھرا کر لیا تھا وہ لوگ اب دوبارہ کالا چنا خریدنا شروع ہو گئے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہیں ڈیمانڈ کم ہونے پر روپیہ دو روپیہ کلو مندہ بھی ہو جائے لیکن یہاں لوگوں نے تھوڑی تھوڑی خریداری شروع کر دی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ 21/22 فروری کو ماہ شعبان شروع ہو جاے گا اور اس کے آس پاس گاہکی بھی نکل آے گی۔ .
Feb 16 2023 11:32:33 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 173 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔سرگودھا منڈی میں 7400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ آج کراچی پورٹ پر۔ آج کراچی پورٹ پر 92 کنٹینر کی دن تھی۔ انٹر بینک ڈالر ریٹ تو 2/3 روپے کم ہوا ہے لیکن ملتا نہیں ہے کھل کر۔ .
Feb 15 2023 19:00:11 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 کلو مزید کمزور ہوئ ہے اور 173/174 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ .
Feb 15 2023 17:03:27 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 174.5/175 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نیچےگاہکی سست ہے۔ دوسری جانب سرگودھا منڈی میں 7450/7500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ آج کراچی پورٹ پر 50 کنٹینر کی آمدن تھی۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott