Sugar | چینی
Dec 02 2024
Dec 08 2022 11:49:02 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ 124 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ نیچے گاہک بن جاتا ہے۔ دوسری جانب بکنگ رشیا سے 485 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں جبکہ کینیڈا سے 500 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ .
Dec 07 2022 17:06:37 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 50 پیسے مزید تیز ہوئی ہے اور 124 تک کام ہوے ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی اچھی تھی۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ بنک ڈالر کھل کر فراہم نہیں کر رہے ہیں اس لیے ایمپورٹرز کھل کر مال نہیں بیچتے۔ ابھی پورٹ پر کوئی لمبا چوڑا مال نہیں ہے۔ تاہم بنکوں میں ڈالر کے مسائل کافی ہیں۔ دوسری جانب گاہکی بھی ٹھیک ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Dec 07 2022 12:10:43 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی 0.50 روپیہ تیز اوپن ہوئی ہے اور 123.5 تک کام ہوے ہیں۔ تھوڑی بہت گاہکی آئ ہے مارکیٹ میں۔۔۔بنک ڈالر کھل کر فراہم نہیں کر ہی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کینیڈا سے ایک 12 ہزار ٹن کا جہاز پاکستان کیلئے نکلا ہوا ہے جو امید ہے 14 جنوری کو کراچی پورٹ پر آے گا۔ .
Dec 06 2022 15:47:08 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی شام کے اوقات میں 123 روپیہ کلو کی بیچ تھی گاہک خاموش تھا۔ ریٹیل میں گاہکی کم ہے۔ .
Dec 06 2022 12:35:52 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی 123 روپیہ کلو پہ رکی ہوئی ہے۔ ریٹیل میں گاہکی خاموش ہے۔ مارکیٹ سست نظر آرہی ہے۔ .
Dec 05 2022 16:49:42 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی شام کے اوقات میں 123 روپیہ کلو جیسے حالات تھے۔ گاہک خاموش ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال ٹریڈرز اور ملرز اپنا اپنا مال ہی فروخت کر رہے ہیں۔ پچھلے ماہ جو جہاز لگا تھا اس میں تقریباً 600 کنٹینر کے لگ بھگ کھایا گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ایک اور 12 ہزار ٹن کا جہاز کینیڈا سے نکلا ہوا ہے جسکی آمد تقریبًا 14 جنوری شو ہو رہی ہے تاہم متوقع آمد کی تاریخ میں ردوبدل ہوتا رہتا ہے جیسے جیسے ہمارے پاس تازہ ترین اپڈیٹ آتی جاے گی ہم اپنے صارفین کو اپڈیٹ کرتے جائیں گے۔ فل الحال مارکیٹ کمزور ہے۔ ہو سکتا ہے ایک روپیہ مزید نکل جاے۔ .
Dec 05 2022 12:00:15 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ 123 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ کل کراچی پورٹ پر 34 کنٹینر کی ْمدن تھی۔ .
Dec 03 2022 16:24:09 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو کمزور ہوئی ہے اور 123 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پرافٹ ٹیکنگ ہو رہی ہے جسکی وجہ سے سب اپنا اپنا مال کی کاٹ رہے ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی بھی سست ہے۔نوٹ۔ ہر پوسٹ کے لنک واٹس ایپ پر بھی سینڈ کئے جاتے ہیں۔ اگر کسی کو واٹس ایپ پر لنک موصول نہیں ہو رہے ہیں تو ہماری ٹیکنیکل ٹیم سے رجوع کریں+923015247927 .
Dec 03 2022 11:41:37 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ 124 روپیہ کلو کی بیچ تھی۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نیچے گاہکی سست تھی فل حال ۔ نوٹ۔ ہر پوسٹ کے لنک واٹس ایپ پر بھی سینڈ کئے جاتے ہیں۔ اگر کسی کو واٹس ایپ پر لنک موصول نہیں ہو رہے ہیں تو ہماری ٹیکنیکل ٹیم سے رجوع کریں+923015247927 .
Dec 02 2022 15:58:15 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی 124 کی بیچ ہے گاہک خاموش ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے چونکہ 12/13 روپیہ کلو کی تیزی دیکھنے میں آئی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ فل الحال ملر۔ انویسٹر اور دوکاندار حضرات سب اپنا اپنا مال ہی فروخت کر رہے ہیں۔ جیساکہ آپ کے علم میں ہے گزشتہ روز ایک جہاز بھی 24 ہزار ٹن کا بک ہوا ہے جو جنوری میں شپ ہو گا۔ یہ جہاز 477 ڈالر میں بک ہوا ہے۔ اس سے پہلے ایک 12 ہزار ٹن کا ایک جہاز 2 دسمبر کو لوڈ ہو کر پاکستان کیلئے روانہ ہو گا۔نوٹ۔ ہر پوسٹ کے لنک واٹس ایپ پر بھی سینڈ کئے جاتے ہیں۔ اگر کسی کو واٹس ایپ پر لنک موصول نہیں ہو رہے ہیں تو ہماری ٹیکنیکل ٹیم سے رجوع کریں+923015247927 .
Dec 01 2022 16:22:21 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت شام کے اوقات میں 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ نرم تھی اور 124 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ آج نیچے گاہکی خاموش تھی۔ دن کو جو جہاز کی لوڈنگ کی رپورٹ تھی وہ کینیڈا سے ُبکنگ ہوئ ہے۔ .
Dec 01 2022 11:38:55 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ 124/124.5 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پچھلے ایک دو دن سے نیچے گاہکی تھوڑی سست ہوئ ہے۔ تھوڑی بہت پرافٹ ٹیکنگ بھی ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 477 ڈالر میں رشیا سے جہاز ُبک ہوا ہے 24000 ٹن کا جنوری شپمنٹ کا۔ پچھلے مہینے میں کراچی پورٹ پر 1048 کنٹینر کی آمدن تھی۔ .
Nov 30 2022 16:11:37 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 125 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ آج تھوڑی خاموش نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا چونکہ ایک ہفتے میں 13 روپیہ کلو کی تیزی دیکھنے میں آئی ہے اس لئے آج مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ دیکھنے میں آ رہی ہے۔ جن ایمپورٹرز کو تھوڑے بہت بنک سے ڈالر مل جاتے ہیں وہ تھوڑا تھوڑا مال بیچ جاتے ہیں اس کے علاؤہ جن لوگوں نے 112/113 میں لوکل مارکیٹ سے خریداری کی تھی وہ بھی اپنا منافع کھرا کر رہے ہیں۔ اس لئے مارکیٹ میں کوریکشن آ سکتی ہے۔ فل الحال مارکیٹ خاموش نظر آرہی ہے .
Nov 30 2022 11:43:23 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ 125 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ بکنگ 480 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر 117.99 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس وقت بکنگ میں خوف ہے۔ لوگ بکنگ کرانے سے لوکل مارکیٹ میں ہی خریداری کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ امپورٹرز کے 20 ددن سے مال پورٹ پر پڑے ہیں۔ امپورٹرز نے مارجن پر پیسے دے کر بینکوں سے ڈاکیومنٹ کلئر کرواے ہوئے ہیں۔ فل حال ڈالر کھل کر نہ ملنے کی وجہ سے لوکل مارکیٹ میں سیلنگ انتہائ کم ہے۔ .
Nov 29 2022 16:24:19 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 124.5 جیسے حالات تھے۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے 125 سمجھنی چاہیے۔ ریٹیل میں گاہکی اچھی ہے۔ .
Nov 29 2022 11:52:13 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 0.5 روپیہ کلو مزید تیز اوپن ہوئ ہے اور 124.5 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ مارکیٹ گرم ہے۔ کھل کر سیلنگ نہیں آتی۔ نیچے ڈیمانڈ بھی اچھی ہے۔ بکنگ 480 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر 116.91 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ .
Nov 28 2022 15:49:11 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی شام کے اوقات میں 0.50 روپیہ تیز ہوئی ہے اور 124 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ملر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ریٹیل میں بہت زبردست ڈیمانڈ ہے۔ ڈیمانڈ پوری ہی نہیں ہو رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز لگنے سے پہلے پائپ لائن بالکل خالی ہو گئی تھی۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ ایمپورٹرز جہاز کے مال کے ڈاکیومنٹ تو اٹھا لئے ہیں اور جہاز کا مال گوداموں میں بھی آ گیا ہے لیکن بنکوں سے ایمپورٹرز نے مارجن پہ ڈاکیومنٹ اٹھاے ہیں ابھی ڈالر کا بھاؤ طے نہیں ہوا ہے۔ اس لئے ایمپورٹرز کھل کر بیچ نہیں دیتے دوسری جانب ریٹیل میں گاہکی بھرپور ہے۔ فل الحال مارکیٹ مزید تیز ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Nov 28 2022 11:46:13 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ 123/123.5 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ تاہم سیلنگ کم ہے۔ ڈالر ریٹ تو 224.70 روپیہ تک ہے لیکن کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ .
Nov 26 2022 15:49:54 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت شام کے اوقات میں 0.5 روپیہ کلو مزید تیز ہوئ ہے اور 123.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ مارکیٹ میں کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ فل حال مارکیٹ میں مزید بہتری کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Nov 26 2022 11:55:51 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ 123 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ ہفتے کو بینک کی ٹریجری بند ہوتی ہے ڈالر ریٹ نہیں آتا۔ .
Nov 25 2022 15:04:18 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو مزید تیز ہوئ ہے اور 123 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے سیلنگ انتہائ کم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس وقت ڈالر کی غیر یقینی صورت حال کی وجہ سے لوکل میں ہی خریداری ہو رہی ہے۔ بینک والے ڈالر ریٹ تو دے رہے ہیں لیکن ڈالر مل نہیں رہا ہے۔ بکنگ 480 ڈالر ہے رشیا سے جو کراچی پورٹ پر 117.99 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ .
Nov 24 2022 16:00:29 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی شام کے اوقات میں 0.50 روپیہ مزید تیز ہوئی ہے اور 122 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ملر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ جہاز لگنے سے پہلے پورا پاکستان خالی تھا اب اتنی ڈیمانڈ ہے کہ ملیں 24 گھنٹے چلانی پڑ رہی ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فل الحال ریٹیل میں بمپر ڈیمانڈ ہے اور تیزی کا رجحان ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر اسی طرح گاہکی رہی تو جلد 125 کی نفسیاتی حد کو چھو سکتی ہے۔ .
Nov 24 2022 11:44:16 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 121.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ لوکل مارکیٹ میں سیلنگ کم ہے۔ ڈالر کھل کر نہ ملنے کی وجہ سے انویسٹرز بھی لوکل میں ہی خریداری کو ترجیح دے رہے ہیں۔ .
Nov 23 2022 16:12:55 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی شام کے اوقات میں 0.50 روپیہ مزید تیز ہوئی ہے اور 121.50 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ریٹیل میں گاہکی بہت اچھی ہے۔ اور مال مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ اگر گاہکی اسی طرح رہی تو مارکیٹ 125 بن سکتی ہے۔ رشیہ سے بکنگ 480 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 117 تک پڑتا ہے۔ تاہم ابھی رشیہ سے بکنگ نہیں ہو رہی ہے کیونکہ کینیڈا سے ایک بریک بلک جہاز 12/13 ہزار کا بک ہوا ہوا ہے جو نومبر کے آخر تک لوڈ ہو گا۔ یہ جہاز بھی 464 ڈالر کے لگ بھگ بک ہوا ہے۔ کینیڈا سے فریش بکنگ 495 ڈالر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق لوکل میں ڈیمانڈ بھرپور ہے۔ اور مزید بہتری کے امکانات نظر آرہے ہیں۔ کیونکہ ایمپورٹرز کی کھل کر بیچ نہیں ہے آ رہی ہے۔ صرف وہی بیچتا ہے جس کو پیمنٹ کی ضرورت ہے۔ .
Nov 23 2022 13:35:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی دن کے اوقات میں مارکیٹ ایک روپیہ کلو مزید تیز ہوئ ہے اور 121 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ سیلنگ انتہائ کم ہے۔ .
Nov 23 2022 11:40:45 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو مزید تیز ہوئ ہے اور 119/120 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ میں مزید بہتری کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں ییلو پیس کی سیلنگ کم ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر ریٹ تو 224 آ رہا ہے لیکن کھل کر نہیں مل رہا ہے۔ دوسری جانب بکنگ 480 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں جو کراچی پورٹ پر 117.73 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ .
Nov 22 2022 16:13:59 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 0.5/1 روپیہ کلو مزید بہتر ہوئ ہے اور 118.5/119 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ ڈالر کم ملنے کی وجہ سے لوکل مارکیٹ میں سیلنگ کم ہے۔ .
Nov 22 2022 11:58:01 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 118 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل حال سیلنگ کھل کر نہیں آتی۔ انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ تو آ رہا ہے 224.5 روپیہ لیکن کھل کر نہیں مل رہا۔ مارکیٹ میں بہتری کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Nov 21 2022 15:59:42 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی شام کے اوقات میں 1.5 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 117.5 تک کام ہوے ہیں اب 118 مانگنا شروع ہو گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جو جہاز پورٹ پر لگا ہوا ہے۔ تقریباً ڈسچارج ہو گیا ہے تاہم ایمپورٹرز نے ڈاکیومنٹ مارجن پہ اٹھائے ہیں۔ مارجن سے مراد یہ ہے کہ اگر آپ کے بنک میں ایک لاکھ ڈالر کے ڈاکیومنٹ آے ہیں تو آپ بنک کو ایک لاکھ دس ہزار ڈالر دے کر ڈاکیومنٹ لے لیتے ہیں اور مال پورٹ سے ریلیز کرا لیتے ہیں لیکن بنک آپ کے ڈالر کا ریٹ نہیں کاٹنا پھر جب بنک کے پاس ڈالر آتے ہیں تو اس دن ڈالر کا ریٹ کٹتا ہے۔ یعنی مال آپ کے گودام میں تو آگیا لیکن آپ کو یہ نہیں پتا کہ مجھے کس ریٹ میں پڑتا ہے۔ پھر جس دن ڈالر کا ریٹ بنک میں کٹے گا اس دن آپ کو پتا چلے گا کہ اس ریٹ میں پڑا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آج انٹر بنک میں ڈالر بھی 224.5 تک پہنچ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ میں گرمی کا ماحول بن گیا ہے۔ فل الحال مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Nov 21 2022 11:47:41 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 116 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی تاہم مجموعی طور پر بہتری کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کھل کر نہیں مل رہا۔ ڈالر ریٹ تو 224.5 روپیہ تک ہے امپورٹ میں لیکن کھل کر نہیں ملتا۔ اگر ڈالر کی یہی صورت حال رہی تو لوکل مارکیٹ میں سیلنگ بہت کم ہونے کے امکانات ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott