+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 28 2022 16:05:10
  • Comments

Mung Beans | مونگ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔  مونگ ثابت فیصل آباد 50 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 5100/5200 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔  مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا میں اس دفعہ کاشتکار مونگ کی بیجائ میں دلچسپی کم لے رہے ہیں۔  ماہرین کا خیال ہے کہ انڈیا میں کسان چاول تل کاٹن سویا بین وغیرہ میں دلچسپی لے رہے ہیں۔  انڈیا میں پچھلے سال کی نسبت بیجائ کم ہو رہی ہے۔ تاہم حتمی تعداد اگست میں ہی سامنے آئے گی کہ کتنی کم کاشت ہوئی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جب انڈیا میں کسی دال کی کاشت کم ہو تو آسکا اثر پوری دنیا میں ہوتا ہے۔ کیونکہ ہندوستان دالوں کا سب سے بڑا خریدار ہے۔  پاکستان میں بھی ماہرین کا خیال ہے کہ مونگ کہ یہ ریٹ انتہائی مناسب ریٹ ہیں۔ یہاں خریداری کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔  مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی دکھائی دے رہا ہے