+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 07 2023 17:31:33
  • Comments

Kabuli Chickpeas | چنا سفید

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں سفید مال 260/265 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں۔ گولڈن مال 280 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ بکنگ سفید مال 730 ڈالر فی ٹن ہے جو کراچی پورٹ پر 227.71 روپیہ کلو کا پڑتا ہے جبکہ گولڈن مال کی بکنگ 790 ڈالر فی ٹن ہے جو کراچی پورٹ پر 246.43 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ گولڈن مالوں کا گاہک ہے جبکہ سفید مالوں کی ڈیمانڈ نہیں ہے۔ مارکیٹ کمزور ہی نظر آ رہی ہے۔انٹر بینک میں ڈالر ریٹ 287.5 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ سوڈان کوالٹی پورٹ 265 جبکہ گودان 270 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ اسٹریلیا 6/7/8 ایم ایم مارکیٹ 280/290 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ اسٹریلیا سے مال انتہائ ناقص آئے ہیں۔ اسٹریلیا مالوں کا گاہک نہیں بنتا۔ کینیڈا 8/9 330/335 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ مارکیٹ 5 روپیہ کلو بہتر ہوئ ہے۔ انڈیا 8 ایم ایم 340/345 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم 10 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 410/415 روپیہ کلو ریٹ بن گیا ہے۔ مال کم ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہوئ ہے۔ امیریکا 9 ایم ایم 5 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 450 روپیہ کلو ریٹ تک کام ہوئے ہیں۔ برانڈڈ مالوں کے۔ موٹے چنوں کے مال کم ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہوئ ہے۔