پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی 240 روپیہ کلو۔ جبکہ نپر مسور 235 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ خاموش نظر آرہی ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ بھی 15 ڈالر مزید کمزور ہوئ ہے اور کرمسن نیو کراپ 825 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 183.83 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ لوڈڈ کارگو 925 ڈالر تک ہے جو کراچی پورٹ پر 206.11 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ مسور نپر اور نگٹ نیو کراپ 860 ڈالر تک ہے۔ لوکل میں کراچی مارکیٹ میں مال شارٹ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ کافی اونچی ہے جہاں کہیں مال لگے مارکیٹ کمزور ہو سکتی ہے۔