+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 03 2023 22:13:08
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 50 روپیہ کوئنٹل بڑھ گئی ہے اور 13550 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ اتحاد شوگر ملز کے ریٹ 13500 موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اگست کے سودوں کی 14125 جیسی پوزیشن بن گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آج جے ڈی ڈبلیو، یونائیٹڈ اور اتحاد شوگر ملز سے تقریباً 500 گاڑی کی لفٹنگ ہوئی ہے۔ اتحاد سے 300 ٹرک جبکہ جے ڈی ڈبلیو اور یونائیٹڈ دونوں ملوں سے 200 گاڑی لوڈ ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اس وقت اتحاد شوگر ملز میں یکم اگست تک تقریباً 925000 بوری پڑی ہوئی ہے جو تقریبا 7708 ٹرک بنتی ہے۔ اگر 200 ٹرک بھی اتحاد شوگر ملز سے روزانہ لوڈ ہوں تو تقریباً 38/39 دن میں مل سے ٹوٹل مال فارغ ہو جاے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق سورج اور سویرہ شوگر ملز سے بھی بھرپور لوڈنگ ہو رہی۔ ماہرین کا خیال ہے اگست میں سورج اور سویرہ کی فارغ ہو جائیں گی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جولائی کے مہینے میں تقریباً 7 لاکھ 50 ہزار ٹن کی لفٹنگ ہوئی ہے۔ جبکہ 2 اگست تک ملوں میں 26 لاکھ ٹن چینی کا ذخیرہ موجود ہے۔ اگر ماہانہ 6 لاکھ 50 ہزار ٹن مال لفٹ ہو تب 30 نومبر تک کا مال بنتا ہے۔ اور اگر 7 لاکھ 50 ہزار ٹن کی رفتار سے لفٹنگ ہو تب نومبر کے مہینے ہی شارٹ فال بن سکتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی دو تین پرانے ڈیلروں سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ جس رفتار سے لوڈنگ ہو رہی ہے کہیں بے تکی تیزی ہی نہ بن جائے۔ اگست کے سودوں کی 14125 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ خریدار بن جاتا ہے۔ مارکیٹ کسی وقت بھی مزید تیزی کی جانب گھوم سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ستمبر میں سکولوں کی چھٹیاں وغیرہ ختم ہو جاتی ہیں تو لوکل فیکٹریاں جو ٹافیاں بناتی وہ بھی چل پڑتی ہیں۔ جبکہ بسکٹ بنانے والی فیکٹریاں بھی چل پڑتی ہے۔ اس کے علاؤہ محرم کا مہینہ ختم ہوتے ہی شادی بیاہ شروع ہو جاتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ربیع الاول شریف کا مہینہ بھی ستمبر میں ہی شروع ہو گا۔ ربیع الاول شریف میں محرم سے بھی زیادہ لاگت ہوتی ہے چینی کی لحاظ چینی کی مارکیٹ کسی وقت بھی مزید تیزی کی جانب گھوم سکتی ہے۔