+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 02 2023 16:53:49
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ اتحاد شوگر ملز کے بھاؤ شام کے اوقات میں 13150/13200 جبکہ جے ڈی ڈبلیو کے نرخ 13300 روپیہ کوئنٹل ہو گئے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج ڈیلر حضرات کی اتحاد شوگر ملز کی مینیجمینٹ سے بات چیت ہوئی جس میں اتحاد شوگر ملز نے 10 اگست تک مزید ٹائم دے دیا ہے اور شرط یہ رکھی ہے کہ 10 اگست کے بعد 20 روپیہ بوری جرمانہ عائد ہو گا۔ البتہ انشورنس کے چارجز وہ پورے اگست کے 50 چارج کئے جائیں گے۔ یعنی انشورنس کے چارجز میں کوئی چھوٹ نہیں ہے صرف لفٹنگ کی تاریخ میں 10 اگست تک اضافہ کیا گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اگست کے سودے 13950 روپیہ کوئنٹل تک ہوے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔  پاک کموڈیٹیز اپنے صارفین کو مطلع کرتی ہے کہ 10 اگست سے پہلے پہلے اتحاد شوگر ملز سے مال وڈ کروا لیں۔  جے ڈی ڈبلیو نے بھی 7 اگست کا ٹائم دیا ہوا ہے۔ جن لوگوں کے پاس جے ڈی ڈبلیو کے مال 31 مئی سے پہلے خریدے ہوے ہیں۔ وہ بھی مال لفٹ کرا لیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فل الحال تیزی کا رجحان ہے ماہرین کہتے ہیں کہ جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد کے سودے فروخت کر کے کسی دوسری مل کا مال ہاتھ میں رکھیں کیونکہ آنے والے دنوں میں زبردست قسم کی تیزی کے امکانات ہیں۔