پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 18500 روپیہ من جبکہ باریک تل 17500 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کوریا کو پاکستان کے ایکسپورٹرز نے 3600 ٹن تل سپلائی کئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق یہ ٹینڈر تقریباً 2100/2200 ڈالر تک ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق عموماً ایکسپورٹر حضرات ٹینڈر دینے سے پہلے 70/80 % مال کوور کرتے ہیں پھر ٹینڈر میں حصہ لیتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال دوسرے ایکسپورٹرز کو انٹر نیشنل مارکیٹ میں وارہ نہیں ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ فل الحال ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے کیونکہ جب آمد میں اضافہ ہو گا تو مارکیٹ نیچے آ سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آج انڈیا میں بھی 5/7 روپیہ کلو انڈین کرنسی میں تل کے بھاؤ کمزور ہوے ہیں۔