پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا سائیڈ جوہر آباد شوگر کے ریٹ 13500 بھلوال شوگر ملز 13500 سلانوالی اور پاپولر 13300 المعز 2 13300 جھنگ سائیڈ سفینہ شوگر کے بھاؤ 13300 جبکہ کشمیر شوگر ملز 13200 روپیہ کوئنٹل جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد سائیڈ کسان شوگر ملز کے 13300 جب کہ کمالیہ 13200 کنجوانی 13200 سویرہ 13100 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جنوبی پنجاب میں حمزہ 13000 آر وائی کے 13100 جے ڈی ڈبلیو 12950 یونائیٹڈ 12950 اتحاد 12935 روپیہ کوئنٹل جیسے نرخ موصول ہوے ہیں۔ اپر سندھ اے کے ٹی اور ڈھرکی 13175 گھوٹکی 13200 جبکہ ایس جی ایم شوگر ملز کے ریٹ 13225 روپیہ کوئنٹل تک ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق زیریں سندھ میں النور شوگر ملز کے ریٹ 13400 مہران اور فاران 13450 آباد گار 13450 روپیہ کوئنٹل جیسے بھاؤ ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو اور یونائیٹڈ کے جولائی کے ریٹ 12980 تک ہیں جبکہ اگست کے سودے 13780 تک ہیں۔ گزشتہ رات 13075 تک کام ہوے تھے۔ تاہم رات کو ہی مارکیٹ دوبارہ 90/95 روپیہ کوئنٹل کم ہو گئی تھی۔ لیکن کھل سیلنگ اتنی زیادہ نہیں آ رہی ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے کیونکہ ملیں بہت مضبوط بیٹھی ہوئی ہیں۔