+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 25 2023 11:08:02
  • Comments

Guar | گوارہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70/30 کوالٹی 19200 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ فل حال نہ کھل کر گاہک ہے اور نہ ہی بیچ ہے کراچی تھرپارکر کوالٹی 19500 تک ریٹ ہے 93.310 کلو کا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا میں گوارے کی اب تک بیجائ 20 لاکھ 24 ہزار ہیکٹیر تک ہوئ ہے۔ پچھلے سال اس وقت تک 21.5 لاکھ ہیکٹیر تک بیجائ تھی۔ جہاں تک بارشوں کی بات کی جائے تو انڈیا میں گوار کے پیداواری علاقوں میں کہیں اچھی بارشیں ہوئ ہے اور کہیں کم بارشیں ہوئ ہیں۔ راجستان میں 53% بارشیں زیادہ ہوئ ہیں۔ حتمی اندازہ اگست کے بعد ہیلگ سکے گا۔ اب اگر گوار کی ڈیمانڈ اور سپلائ کے حوالے سے بات کی جائے تو انڈیا سے اس سال گوار گم کی ایکسپورٹ کم رہی ہے کیونکہ آئل سیکٹر میں ڈیمانڈ کم تھی پچھلے چار پانچ ماہ سے۔  جبکہ گوار میل کی انڈیا سے ایکسپورٹ 25% زیادہ دیکھنے میں آئ ہے۔ دوسری جانب پچھلے چار پانچ سال سے گوار کی بیجائ نارمل سی ہی ہو رہی ہے جس کی مین وجہ یہ ہے کہ کسان اس آئٹم میں زیادی دلچسپی لیتے ہیں جن کے ریٹ زیادہ ہوں۔ اب سٹاکسٹ کے جزبات کی بات کرتے ہیں۔ سٹاکسٹ  نے زیرے میں بہت تگڑا نفع کیا ہے اب زیادہ تر لانگ ٹرم سٹاکسٹ گوارے میں اپنے پیسے لگا رہے ہیں کیونکہ اس کو زیادہ عرصے کے لیے سٹاک کیا جا سکتا ہے اور اس کا ریٹ بھی باقی زرعی اجناس کے مقابلے میں کم ہے جس کی وجہ سے پچھلے چار پانچ مہینے سے انڈیا میں تیزی بنی ہوئ ہے۔ ابھی فل حال جزباتی تیزی ہی ہے۔