+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 24 2023 16:23:53
  • Comments

Sesame | تل

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ کے ریٹ فیصل آباد منڈی 300/400 روپیہ من تیز ہوے ہیں اور 18300/400 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ باریک تل بھی 17500/600 روپیہ جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج بھی انڈیا کی لوکل مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور انڈیا میں انڈین کرنسی میں 190 روپیہ کلو تک سودے ہو گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اس وقت پوری ورلڈ میں صرف پاکستان کی کی فصل شروع ہوئی ہے اور انڈیا میں سمر (ہاڑو) کراپ شروع ہوئی ہے باقی پوری دنیا خالی ہے اس لئے مارکیٹ میں تیزی کا رجحان بنا ہوا ہے۔ انڈیا کی مارکیٹ تیز ہونے کی وجہ سے کوئٹہ اور کراچی کے ایکسپورٹرز خریدار ہیں جبکہ پیداواری منڈیوں میں کھل کر آمد نہیں ہے چونکہ جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارشیں ہو رہی ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فل الحال ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ جن کا روزانہ کا کام ہے وہ آمنے سامنے ٹریڈنگ کرتے رہیں۔۔انویسٹرز حضرات کو ابھی خاموش رہنا چاہیے۔