+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 24 2023 14:19:52
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو کے ریٹ دوپہر کے اوقات میں 65 روپیہ کوئنٹل کم ہوے ہیں اور 12860 تک سودے ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جولائی کے سودوں کے بھاؤ 12885/90 تک موصول ہوے ہیں۔ جبکہ اگست کے سودے 13680 تک ہوے ہیں۔ پرچون میں ڈیمانڈ سست ہونے کی وجہ سے مارکیٹ سست ہے۔ تاہم اگست کے سودوں کی خریداری اچھی دیکھنے میں آ رہی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق یہاں تھوڑا تھوڑا مال خریدنا شروع کر دینا چاہیے کیونکہ یہی دن ہیں جہاں جولائی کے سودوں کی سیٹلمنٹ مکمل ہو گئی مارکیٹ دوبارہ بہتر ہونی شروع ہو جاے گی۔  پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا چونکہ چینی سٹے والا آئٹم ہے اس لئے اس میں روپیہ دو روپیہ کلو کی اپ ڈاؤن ہونا کوئی بڑی بات نہیں ہوتی۔ تاہم جو اپنے پیسوں سے مال خریدے گا ان شاءاللہ اس کا نمبر ضرور آ جاتا ہے۔ بڑی ملیں ریڈی میں سیل نہیں دے رہی ہیں۔ اس وقت صرف ان لوگوں کے مال نیلام ہو رہے ہیں جن کے پاس جولائی کے سودے لئے ہوے ہیں اور وہ پیڈ کرانے کی طاقت نہیں رکھتے وہ مارکیٹ میں مال فروخت کر رہے ہیں۔ جیسے ہی جولائی نمٹے گا مارکیٹ بہتری کا سفر شروع کر دے گی۔  مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔