+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 24 2023 11:45:32
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی (شوگر) سینٹرل پنجاب میں جوہر آباد شوگر ملز کے ریٹ 13500 تک ہیں۔ بھلوال شوگر ملز 13500 ، سلانوالی اور پاپولر 13200 روپیہ کوئنٹل جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ المعز 2 ،بابا فرید 13150 سفینہ 13150 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ جھنگ شوگر ملز اور کشمیر 13150 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد سائیڈ کسان شوگر ملز کے ریٹ 13300 کنجوانی 13150 کمالیہ 13150 سانگلہ شوگر ملز 13150 سویرہ شوگر ملز 13150 روپیہ کوئنٹل جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جنوبی پنجاب میں حمزہ آر وائی کے 13000 جبکہ جے ڈی اور ڈبلیو یونائیٹڈ 12925 روپیہ فی 100 کلو تک ہیں۔  اپر سندھ میں اے کے ٹی۔ ڈھرکی۔ 13100 جبکہ گھوٹکی شوگر ملز 13125 روپیہ کوئنٹل جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق زیریں سندھ کے النور 13300 جبکہ مہران ،فاران، آباد گار شوگر ملز اور دیگر زیریں سندھ کی ملوں کے ریٹ 13350 روپیہ کوئنٹل تک ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جولائی کے سودے 12975 جبکہ اگست کے سودوں کے 13775 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ملوں سے لفٹنگ بہت زیادہ ہو رہی ہے۔ پچھلے پندرہ دنوں میں تقریباً روزانہ کی ایوریج 27000 ٹن کی آ رہی ہے۔ یہ ایوریج انتہائی خطر ناک ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق چینی پاکستان کی کھپت کے حساب سے22000 ٹن روزانہ لوڈنگ ہونی چاہیے جبکہ لوڈنگ ہو رہی ہے 27000 ٹن یعنی 5000 ٹن روزانہ زیادہ لفٹنگ ہو رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز نے جب اس چیز کی تحقیق کی تو پتا چلا کہ چینی جنوبی پنجاب میں جاتی ہے اور وہاں چینی کا گڑ بنتا ہے اور افغانستان چلا جاتا ہے۔ چونکہ گڑ کی ایکسپورٹ پر پابندی نہیں ہے اس لئے چینی کا گڑ بن کر ایکسپورٹ ہو رہا ہے۔  جبکہ ڈائریکٹ بھی چینی کی سمگلنگ ہو رہی ہے۔  جس طرح چینی کی لوڈنگ ہو رہی ہے اس سے محسوس ہوتا ہے کہیں نومبر کے مہینے میں پاکستان میں ہی شاٹ فال بن نہ جاے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق چینی کی خریداری یہاں شروع کر دینی چاہیے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اگست کے سودوں کا 800 روپیہ کوئنٹل بڑھا کر خریدار کھڑا ہے۔ حاضر میں کام کاج سست بھی ہو تو انویسٹرز جولائی کے سودے خرید کر اگست بیچ دیں گے۔ دوسری جانب ملیں انتہائی مضبوط ہیں۔ خصوصاً جنوبی پنجاب کی ملیں۔ اس لئے چینی میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔