+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 20 2023 10:48:20
  • Comments

Millet | باجرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ کے ریٹ لالہ موسیٰ منڈی میں 3350 روپیہ من جبکہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 8500 روپیہ کوئنٹل تک موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بیچ بن جاتی ہے گاہک خاموش ہے۔ ماہرین کے مطابق فل الحال باجرہ بیچ کر فارغ ہونے والی صورتحال نظر آ رہی ہے۔ مندے کا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق لالہ موسیٰ لائن پر زور وشور سے کاشت ہو رہی ہے اور بمپر کاشت سننے میں آ رہی ہے۔ تقریباً 80% کاشت ہو گئی ہے اس ہفتے میں بقیہ بیجائ بھی مکمل ہو جائے گی۔ دوسری جانب تھل میں بھی کاشت ہو رہی ہے۔ تھل کی کاشت کے متعلق چند دن ٹھہر کر ہی پتا چلے گا۔ تاہم موسمی حالات اچھے ہیں امید ہے تھل لائن پر بھی بمپر کاشت ہی ہو گی۔