+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 19 2023 10:44:56
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو گزشتہ روز رات کے اوقات میں 13100 روپیہ پہ کلوز ہوئی۔ جبکہ جولائی کے سودوں کے بھاؤ 13125 تک موصول ہوے۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فل الحال مارکیٹ میں کوریکشن دیکھنے میں آ رہی ہے چونکہ مارکیٹ ایک ماہ میں 10500 سے بڑھ کر 13500 روپیہ تک پہنچ گئی یعنی 3000 روپیہ فی 100 کلو تیزی ریکارڈ کی گئی۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اتنی بڑی تیزی کے بعد مارکیٹ میں کوریکشن آنا ضروری تھی۔ اس کے علاؤہ گزشتہ روز سپیشل برانچ نے رحیم یار خان کے ٹریڈرز اور ڈیلر سے ریکارڈ مانگا۔ یعنی ان کے کھاتے وغیرہ چیک کرنے کی بات کی جس کی وجہ سے مارکیٹ کمزور ہو گئی۔  پاک کموڈیٹیز کی چند ماہرین سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا فل الحال مارکیٹ کمزور ضرور ہے اس وقت مارکیٹ کو واچ کرنا چاہیے کہ یہ کتنا نیچے آتی ہے۔ جب مکمل طور پر کوریکشن ہو جائے تب چینی میں ہاتھ ڈالنا چاہیے ابھی اپنا مال ہی کاٹنا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جے ڈی ڈبلیو مل سے فل ستمبر کے سودے 15000 تک ہو گئے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ مل اب اتنی جلدی کم ریٹ میں سیلنگ نہیں دے گی۔ صرف جے ڈی ڈبلیو مل میں 31 مئ سے پہلے والے سودوں کی لوڈنگ ہونی ہے۔ جبکہ اتحاد مل نے بھی 31 جولائی تک مال اٹھانے کا بولا ہے۔ یہ مال تقریباً 1 لاکھ بیس ہزار ٹن سے 1 لاکھ 30 ہزار ٹن تک ہیں یہ کھاے پئے جائیں گے اس کے بعد دوبارہ سیٹ ہو جائے گی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ اس وقت ہمیں طاق میں رہنا چاہئے اور مارکیٹ کو دیکھنا چاہیے کہ نئے سرے سے کہاں خریداری کرنی چاہیے۔