+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 19 2023 10:43:08
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مسور نپر گزشتہ روز رات کے اوقات میں 1 روپیہ کلو اضافے کے ساتھ 203 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے تھے۔ جبکہ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 205 روپیہ کلو جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ مارکیٹ فل الحال گرم نظر آرہی ہے کیونکہ کافی دنوں سے مارکیٹ میں مندہ تھا۔ اور ایمپورٹرز نے بکنگ نہیں کرائی ایک جہاز مہینہ پہلے 18000 ٹن کا آیا تھا اسی میں مال فروخت ہو رہا ہے۔ آسٹریلیا سے بکنگ 670 ڈالر فی ٹن ہے جو کراچی آکر تقریباً 206 روپیہ کلو تک پڑے گی۔ جبکہ کرمسن مسور کی بکنگ 710 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 219 تک پڑے گی۔ پائپ لائن میں زیادہ مال نہیں ہے۔ جبکہ کراچی کے گوداموں میں بھی اتنا مال نہیں ہے جو دو ڈھائی ماہ نکال سکے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ایمپورٹرز اب بکنگ بھی کراتے ہیں تو پاکستان کی بندر گاہ تک پہنچنے میں دو ڈھائی ماہ لگ جائیں گے اس لئے ماہرین کا خیال ہے کہ مسور مزید تیز ہو سکتی ہے۔ کیونکہ فل الحال مارکیٹ میں گیپ نظر آرہا ہے۔