+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 18 2023 11:18:27
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 200 روپیہ کلو جبکہ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 202 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 2 روپیہ بہتر ہوا ہے اور 282 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ بکنگ بھی تیز ہوئ ہے۔ اسٹریلیا 690 ڈالر فی ٹن ریٹ بن گیا ہے نپر اور نگٹ کوالٹی کا جو کراچج پورٹ پر 212 روپیہ کلو کا پڑتا ہے جبکہ کینیڈا 715 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے جو کراچی پورٹ پر 219.77 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اسٹریلیا نے 264762 ٹن مسور ریکارڈ ایکسپورٹ کی ہے مئ کے مہینے میں جو کہ 74 گنا زیادہ ہے اپریل کے مہینے سے۔ سب سے زیادہ مسور 109971 ٹن انڈیا نے خریدے ہیں اس کے بعد ترکی 51166 اس کے بعد نیپال نے 27818 ٹن مسور خریدے ہیں اسٹریلیا سے۔ تاہم کینیڈا کی نئ فصل قریب آنے کی وجہ سے فل حال اسٹریلیا سے خریداری کم ہونے کے امکانات ہیں انٹرنیشنل مارکیٹ میں۔ انڈیا نے مارچ اپریل مئ 3 ماہ میں 236061 ٹن مسور ثابت کی خریداری کی ہے اسٹریلیا سے جبکہ پاکستان نے تین ماہ میں 11952 ٹن خریداری کی ہے۔