پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں دوبارہ بہتر ہوئی ہے اور 13375/400 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں ریڈی کے۔ جبکہ جولائی کے سودے 13435 تک ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اگست کے سودے 14080 تک ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ جے ڈی ڈبلیو مل سے 5 اور 9 ستمبر کے سودے 14400 تک ہوے ہیں۔ جبکہ جے ڈی ڈبلیو اب فل ستمبر کے سودوں کا 15000 مانگنا شروع ہو گیا ہے۔ بعض ماہرین کہتے ہیں کہ فل ستمبر جے ڈی ڈبلیو سے 15000 میں سودے ہو گئے ہیں لیکن پاک کموڈیٹیز کو اسکی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ البتہ یہ بات ضرور ہے کہ جنوبی پنجاب کی ملیں بہت مضبوط بیٹھی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی آج ایک انتہائی پرانے اور مستند ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا چینی کو حکومتی مداخلت کے بغیر کوئی نہیں روک سکتا۔