+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 15 2023 10:45:20
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1/1.5 روپیہ کلو بہتر ہےاور سوموار پیمنٹ پر 164/164.5 روپیہ کلو تک ریٹ بن گیا ہے۔ سرگودھا منڈی میں 6850 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ آج ہفتہ ہے انٹربینک ڈالر ریٹ نہیں آیا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کالا چنا میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ اسکی دو تین بنیادی وجوہات ہیں۔ پہلی وجہ پاک کموڈیٹیز کے مطابق یہ ہے پرچون میں ڈیمانڈ بہت اچھی ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے جو جہاز 8 جولائی کو پورٹ پر لگنا تھا وہ ابھی تک پورٹ پر نہیں لگا۔ اس بات کا انکشاف گزشتہ روز ایک امپورٹر نے پاک کموڈیٹیز کے ساتھ گپ شپ کے دوران کیا انہوں بتایا کہ جہاز سے پہلے کینولا ان لوڈ ہو گا پھر 19 جولائی ہو سکتا ہے کالا چنا کی لوڈنگ شروع ہو۔ اس کے علاؤہ انہوں نے پاک کموڈیٹیز کو یہ بھی بتایا کہ آسٹریلیا میں سی ایچ کے ایم کوالٹی مال تھوڑے رہ گئے ہیں اور آسٹریلیا کی نئی فصل 15 اکتوبر کے بعد شروع ہو گی۔ ہو سکتا ہے سی ایچ کے ایم کوالٹی میں 20/25 ڈالر کی مزید تیزی ہو جاے۔ اس وقت سی ایچ کے ایم کی بکنگ 540 ڈالر کے لگ بھگ ہے جو کراچی آکر تقریباً 164 تک پڑتا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق تنزانیہ کی فصل کی شپمنٹ 15 اگست کے بعد شروع ہو گی اور فل الحال تنزانیہ کے بھاؤ بھی 565 ڈالر سے کم نہیں ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق پاکستان کو آئندہ آنے والے دنوں میں تقریباً 40/45 ہزار ٹن کالا چنا ہر ماہ چاہیے۔ جو جہاز 19 جولائی کو لگے گا اس میں جیسے ہی لوڈنگ مکمل ہوئی مال مضبوط ہاتھوں میں چلا جاے گا۔ اور اب جو آسٹریلیا سے بکنگ ہو رہی ہے وہ اگست شپمنٹ ہے۔ نئ بکنگ کے مال پاکستان پہنچنے میں ڈھائی تین ماہ لگ جائیں گے۔  اس لئے یہاں خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس سال مئی اور 15 جون تک موسم ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے وہ ڈیمانڈ دیکھنے کو نہیں ملی جو ہونی چاہیے تھی تاہم اس وقت گرمی عروج پر ہے اور تقریباً سبھی دالوں کی ڈیمانڈ بھرپور دیکھنے میں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی کے ذرائع کے مطابق اب یہ ڈیمانڈ اکتوبر تک چلے گی کیونکہ سبزیوں کا سیزن نومبر میں شروع ہوتا ہے۔ اس لئے اگلے تین ساڑھے تین ماہ اچھی ڈیمانڈ کے دن ہیں۔