پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو ، یونائیٹڈ اور اتحاد شوگر ملز کے بھاؤ رات کے اوقات میں 25/50 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوے ہیں اور 12975/13000 جیسے نرخ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جولائی کے سودوں کی 13040/45 جیسی پوزیشن بن گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ملوں نے زیادہ تر جولائی کے سودے فروخت کئے ہوئے ہیں جبکہ جولائی ختم ہونے میں 17 دن پڑے ہوئے ہیں اور حاضر میں لوگوں کے پاس مال نہیں ہے اس لئے جہاں ڈیمانڈ نکلتی ہے مارکیٹ فورأ شورٹ اپ کر جاتی ہے۔ فل الحال مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہی دکھائی دے رہا ہے۔