+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 11 2023 18:21:10
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے ریٹ میں رات کے اوقات میں 50 روپیہ کوئنٹل کی کمی دیکھی گئی ہے اور 12750/60 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔  جولائی کے سودوں کی 12815 جیسی پوزیشن بن گئی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس مندی وجہ یہ بنی کہ اتحاد شوگر ملز نے بھی جو مل سے سودے فروخت ہوے ہوے تھے لفٹنگ کرانے کا نوٹس نکالا ہے کہ یکم اگست سے پہلے پہلے مال لوڈ کروا لیں ورنہ یکم اگست سے 10 روپیہ بوری جرمانہ عائد ہو گا۔  اس کے علاؤہ جے ڈی ڈبلیو مل کی طرف سے بھی باقاعدہ نوٹیفکیشن ایک دو روز تک جاری ہو سکتا ہے لفٹنگ کرانے کے متعلق اور سننے میں آ رہا ہے کہ سویرہ شوگر ملز بھی ایک دو دن تک نو ٹیفکیشن نکالے گی کہ مال لفٹ کرائیں۔ ان وجوہات کی بنا پر مارکیٹ میں کمزوری دیکھنے میں آئی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اپریل میں گورنمنٹ نے ملوں کے ریٹ 98 فکس کرنے کو کہا تھا۔ جسے شوگر ملز نے ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا تھا اس کیس کی عدالت میں سماعت جاری ہے اور عدالت نے سب اسکی نئ تاریخ ستمبر کے مہینے میں سماعت کیلئے مقرر کی ہے۔ یہ خبر شوگر ملز کیلئے اچھی ہے اب دو ماہ کیلئے جان چھوٹ گئی ہے اب ستمبر میں کیس کی سماعت ہو گی۔ تاہم ملوں سے مال لوڈ کرانے والی خبروں کی وجہ سے مارکیٹ تھوڑی دباؤ کا شکار ہوئی ہے۔