+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 10 2023 17:06:40
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 50 روپیہ کوئنٹل کم ہوئی ہے اور 12800 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جولائی کے سودوں کی 12870 جیسی پوزیشن بن گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ سب 100/200 روپیہ کوئنٹل کا ہی اپ ڈاون ہوا کرے گا کیونکہ لوگوں کو تگڑا نفع ہے جہاں کسی کا دل کرتا ہے وہ 100 نیچے کر کے فروخت کر جاتا ہے۔ تاہم ملیں بہت ٹائیٹ ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو مل نے 13000 میں بیچنا شروع کیا تھا اگست اور 13500 تک اگست کے سودے ہوے ہیں مل سے۔ جب بڑی ملوں کے سودے فارورڈ میں بڑھا بڑھا کر فروخت ہونے شروع ہو جائیں تو ملیں ریڈی میں مال نہیں بیچتیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اگر کوئی گورنمنٹ ایکشن نہ لے تو چینی میں مندہ نہیں ہے۔ جے ڈی ڈبلیو نے پارٹیوں کو 31 مئ سے پہلے کے خریدے گئے سودوں کو لفٹ کرانے کا کہا ہوا ہے دوسری جانب جے ڈی ڈبلیو اور یونائیٹڈ سے لفٹنگ بھی ہو رہی ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔