+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 10 2023 16:07:02
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 1.50 روپیہ کلو کم ہوے ہیں اور 164.50 تک سودے ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا میں تھوڑی کھینچ بنی ہے دو تین دن پہلے 515 ڈالر میں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے سودے ہوئے تھے جبکہ آج 530 ڈالر میں بکنگ ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ تقریباً 250 کنٹینر کے لگ بھگ بکنگ ہوئی ہے اور بکنگ میں مزید خریدار بن جاتا ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر 281 روپیہ ہے اور 530 ڈالر والا کراچی آکر تقریباً 162 تک پڑتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ آسٹریلیا میں سی ایچ کے ایم کوالٹی 540/50 ڈالر بن سکتا ہے۔ اس حساب سے لوکل مارکیٹ دوبارہ بہتر ہو سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق کراچی مارکیٹ میں کالا چنا دوبارہ 170 کا منہ دیکھ سکتا ہے۔ اس بھاؤ میں خریداری کرنے میں کوئی حرج البتہ ڈالر کے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ 10 روپیہ مزید نکل سکتے ہیں۔ آسٹریلیا میں کالا چنا کی مارکیٹ مضبوط ہے لیکن انٹر بنک میں ڈالر کے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا۔