+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 04 2023 17:11:43
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو کے ریٹ شام کے اوقات میں 50 روپیہ کوئنٹل دوبارہ تیز ہوے ہیں اور 12150 تک سودے ہوے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جولائی کے سودوں کا 12520/25 کا خریدار ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ ابھی تک جون کے سودوں کی سیٹلمنٹ مکمل نہیں ہوئی ہے جنہوں نے جون کے سودے سر پر فروخت کئے ہوے تھے ان کے پاس ڈیلیوری کی شارٹیج نظر آرہی ہے دوسری جانب ریٹیل میں ڈیمانڈ بھی بھرپور ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اتحاد شوگر ملز سے جولائی کے سودے 12700 تک ہوے ہیں۔ بڑی ملیں جن کے مال فارورڈ میں فروخت ہو جاتے ہیں وہ ریڈی میں سیلنگ نہیں دے رہی ہیں اس کے علاؤہ پچھلے مہینے ٹیکس ان پیڈ مال جے ڈی ڈبلیو مل بہت پڑے ہوئے تھے لوگوں کے جنہیں جے ڈی ڈبلیو مل نے لوگوں کو مال اٹھانے کیلئے کہا تھا اب وہ مال بھی فارغ ہو گئے ہیں اب جوں جوں ڈیمانڈ بڑھے گی ساتھ ساتھ ہی مارکیٹ بہتر ہوتی جاے گی۔