پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے نرخ میں شام کے اوقات میں 1.50 سے 2 روپیہ کلو اضافہ دیکھا گیا ہے اور 158 روپیہ کلو تک سودے ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج ملرز اور انویسٹرز نے خریداری کی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ تھوڑی بہت بہتر ہو سکتی ہے۔ جولائی کے دوسرے ہفتے میں ایک اور جہاز تقریباً 27 ہزار ٹن کا کراچی پورٹ پر متوقع ہے۔ جبکہ جولائی میں کنٹینر بھی پورٹ پر آئیں گے اس کے علاؤہ انٹر بنک میں ڈالر کی صورتحال بھی اگلے ہفتے ہی صحیح طور پر واضح ہو گی۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق بعض ماہرین کا خیال ہے کہ کالا چنا تیز ہو جائے گا لیکن بعض ماہرین کہتے ہیں کہ اگلے جہاز پورٹ پر لگنے کے بعد صورت حال سامنے آئے گی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال اگلے جہاز کا انتظار کرنا ہی بہتر لگ رہا ہے۔