+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 24 2022 14:25:01
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔  کالا چنا سرگودھا 100 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 6500 تک کام ہوے ہیں۔  کراچی 170 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی کے گوداموں میں مال نہ ہونے کے برابر ہیں مال ختم ہی سمجھنا چاہیے۔  دوسری جانب پنجاب میں بھی مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔  کیونکہ کل سے کچھ بڑے انویسٹرز نے دوبارہ خریداری شروع کی ہے۔  ماہرین کا خیال ہے کہ مارکیٹ کافی نیچے ا گئ ہے اور کراچی میں جب تک کھل کر پورٹ پر مال نہیں لگتے مارکیٹ تیز ہی رہنے کے امکانات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ آسٹریلیا سے ایک جہاز 22 جون کو نکلنا تھا وہ اب 26 جون کو نکلے گا۔  اس میں 180000 بوری ہے۔  یعنی 18000 ٹن۔  وہ جہاز پہلے بنگلہ دیش جاے گا پھر پاکستان پہنچے گا۔  اس میں ابھی 40/45 دن لگیں گے۔  اس لئے عید سے پہلے ایک تیزی بن سکتی ہے۔